Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

 نئی ڈیجیٹل مردم شماری کے مطابق پاکستان کی کل آبادی 24 کروڑ 95 لاکھ 66 ہزار 743 ہے، چیف مردم شماری کمشنر

Posted on
شیئر کریں:

 نئی ڈیجیٹل مردم شماری کے مطابق پاکستان کی کل آبادی 24 کروڑ 95 لاکھ 66 ہزار 743 ہے، چیف مردم شماری کمشنر

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)چیف مردم شماری کمشنر ڈاکٹر نعیم الظفر کا کہنا ہے کہ نئی ڈیجیٹل مردم شماری کے مطابق پاکستان کی کل آبادی 24 کروڑ 95 لاکھ 66 ہزار 743 ہے۔پچھلی مردم شماری کے مقابلے میں ملکی آبادی میں تقریبا 4 کروڑ 90 لاکھ کا اضافہ ہوا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر نعیم الظفر نے کہا کہ خانہ و مردم شماری کا عمل آج رات ختم ہورہا ہے، ڈیٹا کے حصول کا عمل آج رات 12 بجے روک دیا جائے گا، مختصر مدت میں 24 کروڑ سے زیادہ لوگوں کا شمار کیا گیا۔چیف مردم شماری کمشنر نے کہا کہ پاکستان کی کل آبادی 24 کروڑ 95 لاکھ 66 ہزار 743 ہے، پنجاب کی آبادی 12 کروڑ 74 لاکھ 74 ہزار سے زیاد ہے، سندھ کی آبادی 5 کروڑ 79 لاکھ 31 ہزار سے زیادہ ہے، بلوچستان کی آبادی 2 کروڑ 19 لاکھ 77 ہزار سے زیادہ ہے جبکہ اسلام آباد کی آبادی 23 لاکھ 59 ہزار 422 ہے۔ڈاکٹر نعیم الظفر نے مزید کہا کہ مردم شماری میں توسیع سے ایک کروڑ 70 لاکھ مزید افراد کو شمار کیا گیا،

 

مردم شماری میں بار بار توسیع سے کراچی اور لاہور سمیت بڑے شہروں کی آبادی میں اضافہ ہوا، مردم شماری میں مزید ایک دن کی بھی توسیع نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ مردم شماری پر مجموعی طور پر 34 ارب روپے سے زیادہ لاگت آئے گی، جون میں نتائج آنے کے بعد مشترکہ مفادات کونسل سے درخواست ہوگی الیکشن کیلئے یہ ڈیٹا استعمال کیا جائے،مردم شماری کے حوالے سے 2 لاکھ سے زیادہ شکایات موصول ہوئیں، سیاسی جماعتوں سمیت زیادہ تر شکایات کا ازالہ کر دیا گیا۔ ہمارے پاس محدود پیمانے پر شکایات موصول ہوئی ہیں، 30 مئی تک ان شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ عام انتخابات 2017ء کی مردم شماری پر ہی کروائے جائیں گے، نئی ڈیجیٹل مردم شماری کے حتمی نتائج نہ آنے کے باعث فیصلہ کیا گیا، الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹوں کی تیاریاں مکمل کرلیں۔

 

ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں بارش کا امکان

اسلام آباد(سی ایم لنکس)ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں آج سے مغربی ہوائیں داخل ہوکر بارشیں برسائیں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 26 مئی کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں جھکڑ چلنے کے ساتھ ساتھ بارش کی توقع ہے۔

 

حج فلائٹ آپریشن کے تحت 1200سے زائد عازمین مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)حج فلائٹ آپریشن کے تحت 1200سے زائد عازمین مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں۔ 1390 عازمین پیر اور منگل کی درمیانی شب تک حجازمقدس پہنچ جائیں گے۔ پیر کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق پاکستانی عازمین حج کی سعودی عرب روانگی کا عمل جاری ہے۔ گزشتہ روز (اتوار کو) 5 پروازوں کے ذریعے 1200 سے زائد عازمین مدینہ منورہ پہنچائے گئے ہیں جبکہ مزید 4 پروازوں کے ذریعے 1390 عازمین حجاز مقدس پہنچیں گے۔وزارت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ منگل تک 3ہزار سے زائد 9 حج پروازوں کے ذریعے مدینہ منورہ پہنچ جائیں گے۔ وزیرمذہبی امور سینیٹرمحمد طلحہٰ کی ہدایت پر قربانی کی رقم عازمین کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کردی گئی ہے۔عازمین حج اپنی پرواز سے 24 گھنٹے قبل متعلقہ حاجی کیمپوں سے پاسپورٹ، ویزہ اور ٹکٹ حاصل کر سکتیہیں۔ عازمین کی رہنمائی کے لئے وزارت کی حج ہیلپ لائنز اور ویب سائٹ سے مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔ترجمان کاکہنا ہے کہ مدینہ منورہ پہنچنے والے عازمین نے وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہٰ کے اقدامات کو لائق تحسین قرار دیاہے۔مدینہ منورہ کے رہائشی ہوٹلز میں پاکستانی پرچم والی جیکٹ پہنے حج معاونین رہنمائی کے لئے 24 گھنٹے موجود ہیں۔ حج مشن مدینہ کی نئی بلڈنگ میں مین کنٹرول آفس بھی قائم کردیا گیا ہے۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
74748