Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کی زیر صدارت نئے بجٹ  اور  پختونخوا انرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے پالیسی بورڈ کا اجلاس، 

Posted on
شیئر کریں:

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کی زیر صدارت نئے بجٹ  اور  پختونخوا انرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے پالیسی بورڈ کا اجلاس،

پشاور ( نمایندہ چترال ٹایمز ) نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان کی زیر صدارت نئے بجٹ سے متعلق ایک اجلاس پیر کے روز منعقد ہوا جس میں مالی سال برائے 2023-24 کی پہلی سہ ماہی کے لئے بجٹ کی تیاری سے متعلق حکمت عملی اور دیگر امور پر تفصیلی غور وخوص کیا گیا ۔ نگران صوبائی وزیر برائے منصوبہ بندی حامد شاہ اور وزیراعلیٰ کے مشیر برائے خزانہ حمایت اللہ کے علاوہ چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری زبیر اصغر قریشی، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان اور محکمہ خزانہ اور منصوبہ بندی کے اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو نئے مالی سال کی پہلے سہ ماہی کے لئے بجٹ تخمینہ جات، بجٹ کے ابتدائی خدوخال، سالانہ ترقیاتی پروگرام اور بجٹ کے دیگر مختلف پہلووں پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں صوبائی حکومت کو درپیش مالی مسائل کی وجہ سے بجٹ سازی میں مشکلات اور ان مشکلات پر قابو پانے کے لئے مجوزہ اقدامات پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا اور وفاق سے صوبے کو مختلف فیڈرل ٹرانسفرز کی مد میں فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے صوبے کو درپیش مالی مشکلات کے بارے میں وزیراعظم پاکستان کو آئندہ چند دنوں میں بریفنگ دینے اور اس سلسلے میں وزیراعظم سے خصوصی تعاون کی استدعا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ نئے بجٹ کی تیاری میں غیر ضروری اخراجات سے حتی الوسع گریز کیا جائے۔ ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز کی الوکیشن دانشمندانہ طریقے سے ہو اور نئے بجٹ کے اعداد و شمار حقیقت پسندانہ ہوں۔

دریں اثناءوزیراعلیٰ کی زیر صدارت پختونخوا انرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے پالیسی بورڈ کا بھی ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں خیبرپختونخوا میں قائم نجی شعبے کے ہائیڈرو پاورپراجیکٹس کے لئے واٹر یوز چارجز 0.425 روپے فی کلو واٹ آور ز سے بڑھا کر 1.10 روپے فی کلو واٹ آورز کرنے کے لئے وفاقی حکومت کیس ارسال کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ اس اضافے کی منظوری سے اس مد میں صوبائی حکومت کو حاصل ہونے والی سالانہ آمدن 1.3 ارب روپے سے بڑھ کر 3.4 ارب روپے سالانہ ہو جائے گی۔ اجلاس میں پیڈو ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران کی تقرری کے سلسلے میں رولز بنانے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا جو رولز تیار کرکے حتمی منظوری کے لئے صوبائی کابینہ کو پیش کرے گی۔

chitraltimes caretaker cm chairing budget preparation meeting


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
74743