Chitral Times

May 30, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری سے سی ڈی ایم  چترال کے وفد کی ملاقات، چترال کے بعض مسائل کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری 

شیئر کریں:

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری سے سی ڈی ایم  چترال کے وفد کی ملاقات، چترال کے بعض مسائل کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری

پشاور ( نمایندہ چترال ٹایمز ) چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کے ساتھ چترال ڈویلپمنٹ مومنٹ ( سی ڈی ایم چترال) کی ایک وفد نے پشاور میں ملاقات کی ۔ وفد کی قیادت شہزادہ سراج الملک اورچیرمین وقاص احمد ایڈوکیٹ کررہے تھے۔ وفد میں سی ڈی ایم کے دیگر عہدیداں شاہ کریز، لیاقت علی ، عنایت اللہ اسیر، برہان شاہ ایڈوکیٹ ، سیف الدین اور کرم علی سعدی شامل تھے ۔

ملاقات میں اپر اور لوئر چترال کو درپیش مسائل، چیلنجز اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیف سیکریٹری نے بعض حل طلب مسایل کے حل کیلیے موقع پرہی احکامات جاری کی ۔

 

سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو، خوراک، جنگلات، معدنیات، این ایچ اے اور پی آئی اے حکام سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ چترال سیاحت کے حوالے سے اہمیت کا حامل علاقہ ہے اور معیشت کی بہتری میں سیاحت کا اہم کردار ہے۔ چترال کے مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
اس موقع پر چترال میں سڑکوں، سکول، کالج، اعلی تعلیم کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ چترال میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے مقامی کاروبار کے فروغ اور سیاحت کی مدد سے مقامی معیشت کی بہتری کے حوالے سے تجاویز بھی زیر غور آئیں۔پی آئی اے کے نمائندے کا کہنا تھا کہ سیاحتی اور کاروباری ضروریات کے پیش نظر یکم جون سے اسلام آباد سے چترال ہفتے میں ایک فلائٹ چلائی جائے گی۔

 

چترال کی سڑکوں ودیگر مسایل کے حوالے سے چیف سیکریٹری کو بریفنگ اورپریزنٹیشن دی گیی۔ چیف سیکریٹری سڑکوں کی ابترصورت حال اور چترال شندور روڈ پر کام کی سست روی پر برہمی کا اظہار کیا، این ایچ اے حکام سے سوال کیا کہ روڈ تعمیر نہیں کرسکتے تھے تو صوبے سے لیکر فیڈرلایز کرنے کی ضرورت کیا تھی ، انھوں نے سختی سے ہدایت کی کہ چترال شندور روڈ کو شندور فیسٹول سے پہلے ٹریفک کے لیے ہموار کیا جایے۔ اس کے علاوہ بونی بوزند تورکہوروڈ جو گزشتہ آٹھارہ برسوں سے زیرتعمیر ہے پرانتہایی افسوس کا اظہار کیا اور اس روڈ پر جلد کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔ چترال کالاش ویلی روڈ کے حوالے سے این ایچ اے حکام نے بتایا کہ زمینوں کا معاوضہ ڈپٹی کمشنر لویر چترال تک پہنچایا جاچکا ہے۔ ان کے علاوہ مستوج بروغل روڈ، لوٹ اویر روڈ، دروش آرندو روڈ، دروش شیشی کوہ روڈ  ، کریم آباد ، گولین ، اویر ، موڑکہو تریچ روڈ، ارکای روڈ، و دیگرسڑکوں کے بارے تفصیل سے چیف سیکریٹری کواگاہ کیاگیا۔ چیف سکریٹری نے سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو کو ہدایت کی کہ اپنے زیر انتظام سڑکیں جہاں تعمیراتی کام تعطل کا شکار ہے فوری کام شروع کیا جایے اگر کہیں مسایل ہیں تو انھیں اگاہ کیا جایے۔

 

چترال میں گندم کی قلت اورفلورملوں کو کوٹے کی گندم دینے کے حوالے سے چیف سیکریٹری کے نوٹس میں لایا گیا۔ جس پر سیکریٹری خوراک نے بتایا کہ ۷۰فیصد عوام کو جبکہ ۳۰فیصد فلورملوں کو دیا جارہاہے ، چیف سیکریٹری نے چترال کے لیے گندم کا کوٹہ بڑھانے اورمذید سیل پواینٹ قایم کرکے لوگوں کو سہولیات بہم پہنچانے کی ہدایت کی۔ تاہم گندم کی نرخ کم کرنے کے حوالے سے وفاقی حکومت سے بات کرنے کی یقین دہانی کی۔
وفد نے چترال میں مایننگ کے حوالے سے بھی چترال کے عوام کی خدشات سے انھیں اگاہ کیا جس پر چیف سیکریٹری نے مایننگ لیز چترال کے مقامی لوگوں کو ترجیحی بنیادوں پر دینے کی ہدایت کی۔

ان کے علاوہ چترال یونیورسٹی کے مسایل جن میں ملازمین کی مستقلی، فنڈز میں اضافہ کا بھی مطالبہ کیا گیا جس پر چیف سیکریٹری نے اتفاق کیا ۔ چیف سیکریٹری وفد کے ساتھ تقریبا تین گھنٹے میٹنگ کی ۔ جس میں فارسٹ ودیگر محکمہ جات کے حوالےسے بھی مسایل زیر غور آیے۔ چیف سیکریٹری نے وفد کو یقین دلایا کہ تمام مسایل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جاییں گے۔ اور متعلقہ سیکریٹریز ان مسایل کے حل کے حوالے سے انھیں رپورٹ پیش کریں گے۔

 

ملاقات کے بعد سی ڈی ایم کے چیرمین وقاص احمد ایڈوکیٹ نے چترال ٹایمز ڈاٹ کام سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہویے چیف سیکریٹری کا خصوصی شکریہ اداکیا کہ وہ اعلیِ سطح اجلاس کو چھوڑ کر چترال کی وفد کو تین گھنٹے کا ٹایم دیا جس میں تمام مسایل سے انھیں اگاہ کیا گیا اور چیف سیکریٹری سمیت تمام متعلقہ حکام چترال کے مسایل کے حل کے سلسلے میں دلچسپی کا اظہارکیا۔ وقاص احمد نے تمام انتظامی سیکریٹریز ویگر حکام کا شکریہ ادا کرتے ہویے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ چترال کے مسایل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ چیرمین سی ڈی ایم نے فرزند چترال شہزادہ سراج الملک کا خصوصی شکریہ اد ا کیا کہ انھوں نے چیف سیکریٹری سے چترال کی وفد کے لیےملاقات کا موقع فراہم کیا ۔ انھوں نے بتایا کہ پہلی دفعہ صوبے کی کسی چیف سیکریٹری نے چترال کے درینہ مسایل کے سلسلے میں تین گھنٹے کا ٹایم دیا اور تحمل سے وفد کی گفتگو سنی۔ اس موقع پر فد کی طرف سے چیف سیکرٹری کو چترالی چوغہ ودیگر حکام کو چترالی ٹوپیاں پیش کی گئی۔

chitraltimes chief secretary kp meeting chitral delegation 3 chitraltimes chief secretary kp meeting chitral delegation siraj 2 chitraltimes chief secretary kp meeting chitral delegation group photo


شیئر کریں: