Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی آئی اے حج آپریشن کا آغاز، کراچی سے پہلی حج پرواز روانہ

Posted on
شیئر کریں:

پی آئی اے حج آپریشن کا آغاز، کراچی سے پہلی حج پرواز روانہ

کراچی(چترال ٹایمزرپورٹ)پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن(پی آئی اے) کی پہلی حج پرواز پی کے773 کراچی سے 328 عازمین کو لے کر علی الصبح مدینہ کیلئے روانہ ہوگئی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق چیف آپریٹنگ افیسر پی آئی اے امان اللہ قریشی، ڈائریکٹر جنرل بینظیر انکم سپورٹ پروگرام امتیاز شاہ، ڈائریکٹر حج کراچی سجاد حیدر اور سول ایویشن اتھارٹی اور پی آئی اے کے حکام نے عازمین کو رخصت کیا۔عازمین حج کو رخصت کرنے کیلئے ایک سادہ مگر پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں سے حجاج سے پاکستان کی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی گئیں۔حج آپریشن کے پہلے روز کراچی، اسلام آباد اور فیصل آباد سے افتتاحی پروازوں کے ذریعے تقریباً 700 سے زائد عازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا اسلام آباد سے پہلی پرواز پی کے 743 آج رات 9 بجکر 15 منٹ پر مدینہ منورہ کے لئے روانہ ہوگی۔حج آپریشن کے لئے پی آئی اے کے بوئنگ 777 اور ایئربس 320 طیارے استعمال کر رہی ہے، رواں برس پی آئی اے 320 خصوصی حج اورشیڈول پروازوں کے ذریعے65ہزار سے زائد عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچائے گی، قبل از حج آپریشن 22جون تک جاری رہے گا جبکہ بعد از حج آپریشن 2 جولائی سے 2 اگست تک مکمل ہوگا۔ترجمان پی آئی اے نے مزید بتایا کہ حج آپریشن کی پروازیں کراچی لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور، سیالکوٹ، فیصل آباد سکھراور رحیم یار خان سے آپریٹ ہوں گی،سی ای او پی آئی اے نے تمام ڈیپارٹمنٹس اور پاکستان اور سعودی عرب میں تعینات حج ٹیموں کو عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

chitraltimes hujaj reached SA

وفاقی وزیر سینیٹر محمد طلحہ کاسعودی عرب سے‘روڈ ٹو مکہ’پروجیکٹ کے ارکان کے اعزاز میں استقبالیہ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی سینیٹر محمد طلحہ محمود نے گزشتہ رات اپنے فارم ہاؤس میں سعودی عرب سے‘روڈ ٹو مکہ’پروجیکٹ کے ارکان کے اعزاز میں ایک شاندار استقبالیہ دیا۔ استقبالیہ میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کے علاوہ ایران، افغانستان، ملائیشیا، فلسطین اور دیگر ممالک کے سفارت کاروں نے شرکت کی۔اس موقع پراجتماع سیخطاب میں وفاقی وزیر نے سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور پاکستانی قوم کے لیے سعودی عوام کی اہمیت پر زور دیا۔ وفاقی وزیر طلحہ محمودنے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے اور غیر معمولی تعلقات پر روشنی ڈالی۔انہوں نے سیاست، سلامتی اور اقتصادیات کے شعبوں میں مثبت تعلقات کی ان کی دیرینہ تاریخ کو تسلیم کیا۔انہوں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کے لیے معاون بڑے بھائی کا کردار ادا کیا ہے، جب بھی ضرورت پڑی امداد اور وسائل فراہم کیے ہیں۔

 

سینیٹر محمد طلحہ محمود نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی تعریف کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات کو برقرار رکھنے میں ان کی غیر متزلزل کوششوں کو سراہا۔انہوں نے سعودی عرب کو اسلامی اقدار اور مقدسات کے مرکز کے طور پر پاکستانی قوم کی بے پناہ محبت اور عقیدت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے اس سال پاکستانی عازمین کے لیے بہترین حج انتظامات فراہم کرنے کی سعودی حکومت کی صلاحیت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو سعودی عرب سے بہت زیادہ توقعات ہیں اور امید ہے کہ اس مقدس سفر میں انہیں ان کی توقعات سے بڑھ کر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دستیاب موثر سہولت کو آنے والے سال میں لاہور اور کراچی سمیت ملک بھر کے دیگر ہوائی اڈوں تک بھی وسعت دی جائے گی۔سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے‘روڈ ٹو مکہ’منصوبے کی تعریف کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے شروع کیا گیا ایک اہم اقدام ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کا مقصد سات ممالک کے عازمین حج کو آسانی اور راحت فراہم کرنا ہے اور سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود اس کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں۔پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے سالوں میں پاکستان دنیا کے ممالک کی سربراہی کرے گا۔آخر میں وفاقی وزیر نے معزز مہمانوں سے تحائف کا تبادلہ کیا۔

chitraltimes senator talha mehmood juif minsiter relegious affair 1

 


شیئر کریں: