Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کا جناح ہاؤس/کور کمانڈر ہاوس لاہور کا دورہ

Posted on
شیئر کریں:

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کا جناح ہاؤس/کور کمانڈر ہاوس لاہور کا دورہ

گورنر نے شر پسند عناصر کے ہاتھوں نذر آتش ہونیوالے تاریخی جناح ہاؤس لاہور کا تفصیلی معائنہ کیا، جناح ہاؤس کی تباہی دیکھ کر دلی دکھ کا اظہار

گورنر کی تاریخی جناح ہاؤس کی تباہی پر اپنی،خیبر پختونخوا حکومت اور عوام کیجانب سے پاک فوج اور پنجاب کے عوام کیساتھ اظہار یکجہتی

جناح ہاوس کی تباہی سننے سے زیادہ دیکھنے میں دردناک ہے،9 مئی کی پرتشددانہ سوچ رکھنے والوں سے پوری قوم لاتعلقی کا اعلان کرے، حاجی غلام علی

لاہور( چترال ٹایمز رپورٹ ) گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے اپنے دورہ لاہور کے دوران اتوار کے روز جناح ہاؤس/کور کمانڈر ہاوس لاہور کا دورہ کیا اور شرپسند عناصر کے ہاتھوں جلائے جانیوالی تاریخی جناح ہاؤس کی عمارت کا تفصیلی معائنہ کیا۔ گورنر نے تاریخی جناح ہاؤس کو تباہ کرنے پر دلی دکھ وافسوس کا اظہار کیا اور واقعہ کی اپنی، خیبر پختونخوا حکومت اور عوام کیجانب سے پر زور مزمت کرتے ہوئے پاک فوج اور پنجاب کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا. گورنر نے اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جناح ہاؤس کی تباہی دیکھ کر دل بہت افسردہ ہے.جناح ہاوس کی تاریخی عمارت کی تباہی سننے سے زیادہ دیکھنے میں دردناک ہے جس بیدردی سے کورکمانڈر ہاوس کو نزر آتش کیا گیا ہے ایسا تو کوئی ملک دشمن بھی جرات نہیں کر سکتا، انہوں نے کہا کہ جناح ہاوس کی تباہی دیکھ کر واضح معلوم ہوتا کہ یہ ملک دشمنی اور پاک فوج کیخلاف ایک منظم ناپاک سازش کی گئی.

 

ایسی ملک دشمنی اور پاک فوج کیخلاف 9 مئی یوم سیاہ کی پرتشددانہ سوچ کے خاتمے کیلئے شر پسند عناصر کیخلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے اور پوری قوم 9 مئی یوم سیاہ کے پرتشددانہ سوچ رکھنے والوں سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے ملک اور پاک فوج کے ساتھ اتھ کھڑی ہو۔ جس منظم منصوبہ بندی سے کور کمانڈر ہاوس لاہور کے کمروں، لائیبریری اور مسجد کو نزر آتش کیا گیا اس سے صاف طاہر ہوتا ہے کہ آگ لگانے والے ملک دشمن کے آلاکار تھے جن کیخلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے تاکہ آئندہ کوئی ایسی شرپسندانہ حرکت نہ کر سکے، گورنر نے کہا کہ انکا لاہور دورہ کے دوران جناح ہاوس کا دورہ کرنے کا مقصد اپنی جانب سے اور خیبر پختونخوا کی حکومت و عوام کیجانب سے پنجاب کے عوام اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے اور یہ پیغام دینا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام ملک بھر میں ریاستی اور دفاعی اداروں کے وقار و تحفظ کیلئے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور جو لوگ سیاسی جماعت کی آڑ میں پاک فوج کیخلاف نفرت پھیلانے کی ناپاک کوشش کر رہے ہیں پوری قوم بالخصوص نوجوان اس ناپاک کوشش و سوچ کو خاک میں ملا دیں گے، جناح ہاوس لاہور دورہ کے دوران فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر ناصر حیات مگو، بزنس مین پینل پنجاب کے چئیرمین خواجہ شاہزیب اکرم، عرفان نعیم ملک بھی انکے ہمراہ تھے۔#


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
74700