Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وطن عزیز سے پولیو کا خاتمہ ایک مقدس نیشنل کاز ہے جس میں کسی قسم کی سستی، غفلت اور لاپروائی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ محمد علی ڈپٹی کمشنرچترال لوئیر

شیئر کریں:

وطن عزیز سے پولیو کا خاتمہ ایک مقدس نیشنل کاز ہے جس میں کسی قسم کی سستی، غفلت اور لاپروائی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ محمد علی ڈپٹی کمشنرچترال لوئیر

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد علی خان نے کہا ہے کہ وطن عزیز سے پولیو کا خاتمہ ایک مقدس نیشنل کاز ہے جس میں متعلقہ فرض منصبی بجا لانے میں سستی، غفلت اور لاپروائی کی کوئی گنجائش نہیں ہے اوریہ ایک ناقابل برداشت فعل تصور کیا جائے گا تاکہ ہم بھی ان اقوام کی صف میں کھڑے ہوسکیں جنہوں نے پہلے ہی اس موذی مرض سے چھٹکارا حاصل کرچکے ہیں۔ جمعرات کے روز 22 مئی سے لویر چترال ڈسٹرکٹ کے سات یونین کونسلوں میں شروع ہونے والی سب نیشنل امیونائزیشن ڈیز (ایس این آئی ڈی) کی تیاریوں کے سلسلے میں ہونے والی ڈسٹرکٹ پولیو اریڈیکیشن کمیٹی (ڈپیک) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ ہر این آئی ڈی اور ایس این آئی ڈی کو کامیابی سے ہمکنارکرنے اور سوفیصد کوریج کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے اور اس کام کو ہمیشہ اپنی ٹاپ ترجیحات میں شامل رکھا ہے اور تمام سرکاری محکمہ جات کے ہیڈ ز سے بھی یہی توقع کیا جاتا ہے کہ وہ بھی اسی اسپیرٹ میں کام کریں گے۔

 

انہوں نے بعض ڈسٹرکٹ ہیڈز آف آفس کی ڈپیک اجلاس سے غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کیا اور آئندہ کے اجلاسوں میں ہر صورت حاضر ہونے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر تیاریوں کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر فیاض رومی اور ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ای پی آئی پروگرام ڈاکٹر فرمان نظار نے بتایاکہ ضلعے کے سات یونین کونسلوں ارندو، ایون، عشریت، دروش ون، دروش ٹو، گرم چشمہ اور شوغور میں 32183بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے جائیں گے جبکہ ارندو میں لیڈی پولیس کی ڈیوٹی لگادی گئی ہے جنہیں ٹریننگ بھی دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایاکہ اس سلسلے میں 178موبائل ٹیمیں، 13فکسڈ سنٹرز اور چھ مقامات پر ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی انور اکبر، اسسٹنٹ کمشنر لویر چترال عاطف جالب، ایس پی انوسٹی گیشن عبدالستار، ٹی ایم او چترال رحمت حنیف، ٹی ایم او دروش کریم اللہ، ڈسٹرکٹ افیسر سوشل ویلفئیر نصرت جبین، ڈی ای او (فیمل) حلیمہ اور دوسرے بھی شریک تھے۔ بعدازاں ڈی سی محمد علی خان نے اپنے دفتر کے احاطے میں متعدد بچوں کو پولیو کے قطرے پلواکر ایس این آئی ڈی کا رسمی طور پر افتتاح کیا۔

chitral polio eradication meeting dc lower chaired2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
74594