Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صدر، وزیراعظم، ججز، وزراء و بیوروکریٹس کی مراعات کی تفصیلات طلب

Posted on
شیئر کریں:

صدر، وزیراعظم، ججز، وزراء و بیوروکریٹس کی مراعات کی تفصیلات طلب

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے آڈیٹر جنرل سے صدر، وزیراعظم، ججز، وزراء اور بیوروکریٹس کو ملنے والی مراعات کی تفصیلات طلب کر لیں۔چیئرمین پی اے سی نور عالم خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پی اے سی نے ایف آئی اے کو حیسکول اور بائیکو کے ڈائریکٹرز کے نام آی سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت کر دی۔اجلاس میں آڈیٹر جنرل نے پی اے سی کو آگاہ کیا کہ صدر، وزیراعظم، ججز اور بیوروکریٹس کو ملنے والی مراعات کی تفصیلات تیار کرلی ہیں۔رکن کمیٹی نزہت پٹھان نے کہا کہ جنرلز اور سپاہی کی تنخواہوں کی تفصیلات بتائی جائیں جبکہ اراکین کمیٹٰی نے کہا کہ جنرلز اور سپاہی کی تنخواہوں اور مراعات بتاتے ہوئے پر جلتے ہیں، اس معاملے پر میڈیا کے بھی بات کرنے پر پَر جلتے ہیں۔آڈٹ حکام نے بتایا کہ پیٹرولیم ڈویڑن کو جی آئی ڈی سی کے کل 322 ارب روپے کے واجبات میں سے 208 ارب روپے مل چکے ہیں۔ چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ وزارت خزانہ سے 120 ارب روپے حاصل کرنے کے لیے خط لکھیں، یہ بتائیں بائیکو پیٹرولیم سے 42 ارب روپے کی ریکوری کا کیا بنا۔ایف آئی اے حکام ن بتایا کہ ایف آئی اے نے 3.9 ارب روپے کی ریکوری کی ہے اور باقی رقم کی ادائیگی کے لیے بات چیت جاری ہے۔ نور عالم خان نے کہا کہ ایف آئی اے یقینی بنائے کہ آج ہی حیسکول اور بائیکو کے ڈائریکٹرز کے نام ای سی ایل میں ڈال دیے جائیں۔وزارت پیٹرولیم حکام نے بتایا کہ پیٹرولیم سیکٹر کے گردشی قرضے 1.7 ٹریلین روپے ہیں۔ سیکریٹری پیٹرولیم نے کہا کہ یکم جنوری سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔نور عالم خان نے کہا کہ میٹر پر 500 روپے ماہانہ کرایہ بہت زیادہ ہے، یہ ظالمانہ ہے اس کو واپس لیا جائے، غریبوں پر بوجھ بڑھا دیا گیا ہے۔ سیکریٹری پیٹرولیم نے کہا کہ ایک کیوبک ہیکٹا میٹر تک استعمال کرنے والے صارف کو میٹر کا کرایہ 50 روپے ماہانہ ہے۔پی اے سی نے گیس کمپنیوں کو صارفین سے اضافہ شدہ گیس میٹر رینٹ کی وصولی روکنے کی ہدایت جاری کر دیں۔

 

القادر ٹرسٹ پراجیکٹ، عمران خان کیخلاف انکوائری اگلے مرحلے میں داخل

اسلام آباد(سی ایم لنکس)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو18مئی کو نیب میں ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا گیا۔نیب ذرائع کے مطابق عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں نیب راولپنڈی میں طلب کیاگیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کو16سوالوں پر مشتمل سوالنامہ بھی بھیج دیاگیا ہے۔14 دسمبر 2018 کو برطانوی نیشنل کرائیم ایجنسی این سی اے نے 20 ملین پاؤنڈ کی رقم ر 2 پاکستانی شہریوں علی ملک ریاض اور انکی اہلیہ مبشرہ علی ریاض کے بینک اکاؤنٹس میں منجمد کی، اسی طرح اب 12 اگست 2019 کو این سی اے نے 119 اعشاریہ 7 ملین پاؤنڈ کی رقم ملک ریاض فیملی کے مختلف اکاؤنٹس میں منجمد کی۔ یہ تمام رقوم حکومت برطانیہ کی این سی اے کے کرائم ایکٹ 2002 کے تحت منجمد کی گئی۔ایک حکم نامہ جو کہ وزیر اعظم کو پیش کیا گیا جس کی تاریخ 2 دسمبر 2019 ہے، اس کے مطابق یہ تمام منجمد شدہ رقم حکومت پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقل ہونی تھی لیکن یہ آج تک نہ ہوئی، ہما ا ریکارڈ یہ ثابت کرتا ہے کہ مختلف بین الاقوامی رقومات 25 نومبر 2019 کو پاکستان منتقل ہوئیں اور یہ ساری رقومات بحریہ ٹاؤن لمیٹد کراچی کے اکاؤنٹ میں آئی۔آپ کو 2 مارچ 2023 کو ایک نوٹس بھیجا گیا جس کے جواب میں آپ نے نیب پر جان بوجھ کر جھوٹے الزامات لگائے اور انکوائری سے بچنے کی کوشش کی ان وجوہات پر اب اس انکوائری کو تحقیقات کا درجہ دیتے ہوئے انویسٹی گیشن میں تبدیل کیا جاتا ہے۔

 

وزیر اعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر کی آج بارڈر پر ملاقات ہوگی

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی کل بارڈر پر ملاقات ہوگی۔وزیراعظم شہباز شریف بجلی کے منصوبے سے متعلق تقریب میں شرکت کے لیے کل بلوچستان کے ضلع تربت کا دورہ کریں گے۔گوادر کے لیے پاور منصوبے سے متعلق تقریب میں وفاقی وزرا اور صوبائی حکومت کے حکام شریک ہوں گے۔وزیراعظم بلوچستان کے سرحدی علاقہ مند بھی جائیں گے۔

 


شیئر کریں: