Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مغربی ہوائیں داخل ہونے کے باعث اگلے 02 روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، این ڈی ایم اے

Posted on
شیئر کریں:

ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مغربی ہوائیں داخل ہونے کے باعث اگلے 02 روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، این ڈی ایم اے

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ )ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مغربی ہوائیں داخل ہونے کے باعث اگلے 02 روز کے دوران آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تمام سٹیک ہولڈرز کو ممکنہ موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاط و تیاری سمیت لوگوں کی آگاہی کے لئے بروقت اقدامات کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں داخل ہونے والی مغربی ہوائیں بالائی اوروسطی علاقوں میں 18 مئی تک موجود رہیں گی جس کے باعث 17 اور18 مئی کے دوران کشمیر (وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور)، گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شگر)، چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ ا?باد، ہری پور،پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ،بنوں، ٹانک، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان، اسلام آباد، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپورہ،ننکانہ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، قصور، اوکاڑہ اور لاہور میں آندھی/جھکڑ چلنیاورگرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر ڑالہ باری کا بھی امکان ہے۔16 (شام/رات)اور17 مئی کے دوران بلوچستان (کوئٹہ، ڑوب، بارکھان، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن، پشین، نوشکی، نصیر آباد، سبی)، جنوبی پنجاب (لیہ، کوٹ ادو، ملتان،ڈیرہ غازی خان،راجن پور، بہاولنگر، خانیوال، پاکپتن،ساہیوال) اور بالائی سندھ (سکھر، جیکب آباد،لاڑکانہ)میں آندھی/جھکڑ چلنیاورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔17 اور 18 مئی کو پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آندھی/جھکڑ کے باعث کھڑی فصلوں اور کمزورسٹرکچر کو نقصان کا خطرہ ہے۔کسان حضرات موسمیاتی پیش گو ئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے معاملات ترتیب دیں۔ بارش کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آندھی/جھکڑ / گرج چمک کے دوران عوام کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران”الرٹ“رہنے کی ہدایت کی ہے۔ دریں اثناء نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی پر مبنی موسمیاتی ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ممکنہ صورتحال کے پیش نظر فعال اقدامات شروع کئے جائیں۔ علاوہ ازیں متعلقہ آبادیوں کی تیاری اور آگاہی کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے۔


شیئر کریں: