Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی، یہ میں ہر کسی کو کہتا ہوں، چیف جسٹس پاکستان

Posted on
شیئر کریں:

آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی، یہ میں ہر کسی کو کہتا ہوں، چیف جسٹس پاکستان

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ )چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی، یہ میں ہر کسی کو کہتا ہوں۔سول مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے وکیل اصغر سبزواری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کافی وقت بعد آپ میری عدالت آئے، آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ’گڈ ٹو سی یو‘ کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ میں ہر ایک کو احترام دیتا ہوں، ادب و اخلاق تو سب کے لیے ضروری ہے۔چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ ادب و اخلاق کے بغیر مزہ نہیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے مکالمہ کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے کہا تھا کہ ویلکم خان صاحب! آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔جس کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارات کابینہ اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر چیف جسٹس کے کلمات کی شدید مذمت کی گئی تھی۔کابینہ اجلاس میں چیف جسٹس کے ان ریمارکس سمیت دیگر کلمات کی شدید مذمت کی گئی تھی۔کابینہ اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ عدل کی اعلیٰ ترین کرسی پر بیٹھے شخص کا یہ کہنا عدل کے ماتھے پر شرمناک دھبہ ہے۔اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ اسلام، مہذب دنیا اور عدالتی فورمز کی تاریخ گواہ ہے یہ طرز عمل منصف کا نہیں ہو سکتا۔

 

اربوں کے ڈاکے ڈالنے والے کتنے مجرموں کو آپ گڈ ٹو سی یو کہتے ہیں؟ مریم نواز کا چیف جسٹس کے ریمارکس پر ردعمل

اسلام آباد(سی ایم لنکس)حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کے ریمارکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اربوں کے ڈاکے ڈالنے والے کتنے مجرموں کو آپ گڈ ٹو سی یو کہتے ہیں؟سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ہر ایک کو رجسٹرار سے فون کرا کر مرسیڈیز بھی منگوا کر رخصت کرتے ہیں؟مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہر ایک کو جیل سے ریسٹ ہاؤس بھی شفٹ کرتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ سب پر اسی طرح ریمانڈ میں ضمانتوں کی برسات کرتے ہیں؟مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر کا یہ بھی کہنا ہے کہ سب کو کہتے ہیں دس فیملی ممبرز کو بلائیں، گپیں لگائیں اور سو جائیں؟واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا تھا کہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی، یہ میں ہر کسی کو کہتا ہوں۔سول مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے وکیل اصغر سبزواری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کافی وقت بعد آپ میری عدالت آئے، آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔


شیئر کریں: