Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایس آر ایس پی چترال  کے زیر اہتمام چائلڈ پروٹیکشن اور جینڈر بیسڈ وائلنس پر فرنٹ لائن ورکرز کے لئے  تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

شیئر کریں:

ایس آر ایس پی چترال  کے زیر اہتمام چائلڈ پروٹیکشن اور جینڈر بیسڈ وائلنس پر فرنٹ لائن ورکرز کے لئے  تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) یونیسیف کی مالی معاونت سے ایس آر ایس پی لویر چترال نے چائلڈ پروٹیکشن اور جینڈر بیسڈ وائلنس پر مقامی ہوٹل میں فرنٹ لائن ورکرز کے لئے دو روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کیا۔ ورکشاپ کے چھ مختلف نشستوں میں چائلڈ پروٹیکشن اور صنفی بنیاد پر تشدد کے حوالے سے فرنٹ لائن ورکروں کے کردار پر روشنی ڈالی گئی۔ ورکشاپ کے احتتامی سیشن میں ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ چترال میں چائلڈ پروٹیکشن انسٹی ٹیوٹ قائم کیا جائے کیونکہ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ اس کے بغیر سود مند ثابت نہیں ہوگا۔

ایس آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر طارق احمد ، چائلڈ پروٹیکشن آفیسرز صلاح الدین صالح ، ابرار احمد، فاطمہ بی بی ، سوشل ویلفئر ڈیپارٹمنٹ کے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے آفیسر انجینئراسد اللہ، ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر نصرت جبین ، سائیکالوجسٹ کلثوم حیدر، ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا مختار اعظم خان، ڈپٹی ڈائریکٹر بی آئی ایس پی جاوید ، نیوٹریشن آفیسر سنگین غازی، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار سید مختار علی شاہ ، صدر چترال پریس کلب ظہیر الدین ، ڈسٹرکٹ خطیب مولانا فضل مولا، خطیب شاہی مسجد مولانا خلیق الزمان، اے ڈی او انعام اللہ، اے ڈی او عائشہ بی بی، چترال پولیس کے اے ایس آئی جنگ باز خان اور دوسرے شریک ہوئے ۔

chitraltimes srsp workhop child project3


شیئر کریں: