Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال ؛ بونی آوی لشٹ میں مرغابیوں کی تالاب میں ڈوب کر تین بچے جان بحق

شیئر کریں:

اپر چترال ؛ بونی آوی لشٹ میں مرغابیوں کی تالاب میں ڈوب کر تین بچے جان بحق

اپر چترال(نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال کے ہیڈ کوارٹربونی کے قریب آوی لشٹ شوتار میں دریا کے ساتھ مرغابیوں کی تالاب میں تین دوستوں کی ڈیڈباڈی کی اطلاع ریسکیو1122 کو ملنے پر ریسکیو1122 کی ٹیم نے سرچ اپریشن کرکے تینوں ڈیڈباڈیز کوتالاب  سے ریکور کر کے THQ ہسپتال بونی منتقل کر دیا، ہے ، ابتدائی معلومات کے مطابق تینوں دوست سیر و تفریح کے غرض سے دریا کے کنارے تالاب پر گئےتھے، واپس نہ ہونے اور تلاش کرنے پر تینوں دوستوں کے کپڑے تالاب کے کنارے دکھائی دئیے، ریسکیو1122 کو اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی ٹیم نے تینوں ڈیڈباڈیز کو جھیل سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے THQ ہسپتال بونی اپر چترال منتقل کردیا، تینوں دوستوں کی عمریں 13،14،15 سال کے قریب ہیں.۔

بچوں کو تالاب سے نکالنے میں پولیس اور مقامی رضاکاروں نے بھی مدد کی ۔

بچوں کے تالاب میں ڈوبنے کی وجہ فلحال معلوم نہ ہوسکی ہے، تاہم بعض زرائع کے مطابق مرغابیوں کے لئے بنائے گئے تالاب میں شاید ایک ساتھی ڈوبنے پر دواور دوست بھی ان کو بچانے کیلئے کود پڑے ہیں اور ڈوب کر جان بحق ہوگئے ہیں۔ تینوں بچوں کا تعلق بونی کے نواحی اور نوآباد گاوں گھلی سے تھا۔ بچوں کی شناخت مرتضی ولد خوش ، محبوب ولد بشارت ، فیاض ولد موسار ساکنان گھلی بونی سے ہوئی ہے۔جو کھوت تورکہو سے یہاں پر آباد ہوئے ہیں۔ تینوں بچے ساتویں ، آٹھویں اور نویں جماعت کے طالب علم تھے۔ اچانک تینوں بچوں کی ایک ساتھ جان بحق ہونے پر علاقے میں کہرام مچ گیا ہے۔ اور ہر ایک آنکھ اشکبار ہے ۔

booni upper chitral head quarter


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
74358