Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملک بھر کی طرح چترال میں بھی انٹرنیٹ کی بندش سے ہر طبقہ متاثر، فری لانسرز مشکلات کا شکار

Posted on
شیئر کریں:

ملک بھر کی طرح چترال میں بھی انٹرنیٹ کی بندش سے ہر طبقہ متاثر، فری لانسرز مشکلات کا شکار

چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) ملک بھر کی طرح چترال میں بھی گزشتہ دو دنوں سے انٹرنیٹ سروس معطل ہے، اور ساتھ سوشل میڈیا کے تمام ایپس بند ہیں، تاہم پی ٹی سی ایل کی ڈی ایس ایل سروس بحال ہے ۔ جبکہ موبایل تھری جی اور فورجی سروس مکمل طور پر بند ہیں۔ جس کیوجہ ہر طبقہ فکر متاثر ہے۔ خصوصا اسٹوڈنٹس اور بیرون ملک مقیم اپنے پیاروں سے رابطے سے محروم ہیں جبکہ سماجی رابطوں کے زرایع بھی معطل ہونے کی وجہ سے تمام علاقہ دنیا سے کٹا ہوا ہے۔

دریں اثنا فری لانسنگ ویب سائٹس نے پاکستان میں براڈ بینڈ کی بندش پر دنیا کو تنبیہہ کردی۔ویب سائٹس نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ براڈ بینڈ کے تعطل سے پاکستانی فری لانسرز وقت پر پراجیکٹ پورے نہیں کرسکیں گے۔دنیا بھر کی فری لانسنگ ویب سائٹس نے پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش کو نمایاں کیا ہے۔ پاکستان دنیا کا چوتھا بڑا فری لانسر ملک ہے۔ اس کی ساکھ کو پہنچنے والے نقصان کی بحالی ایک چیلنج ہوگی۔12 کروڑ براڈ بینڈ صارفین میں سے 98 فیصد موبائل فون کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔ آن لائن لین دین اور ڈیجیٹل لرننگ کاعمل تین روز سے بند ہے جس کے نتیجے میں فری لانسنگ کمیونٹی کی ساکھ کو انٹرنیٹ کی بندش سے شدید نقصان پہنچا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی بندش ڈیجیٹل اکانومی کے لیے بڑا جھٹکا ہے۔ آئی سی ٹی ریگولیٹری ماہر اسلم حیات نے کہا کہ براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی بندش بے روزگاری کا سبب بن رہی ہے۔علاوہ ازیں پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد زوہیب خان نے انٹرنیٹ سروسز کی مکمل بندش پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ منگل کی شام سے انفارمیشن ٹیکنالوجی انڈسٹری مکمل ٹھپ ہے،انٹرنیٹ ہماری لائف لائن ہے، ہمارا دفتر ہے، ہمارا مواصلاتی انفراسٹرکچرہے اور آئی ٹی انڈسٹری اس کے بغیر کام ہی نہیں کر سکتی۔محمد زوہیب خان نے کہا کہ آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس سروسز پہلے ہی ایکسپورٹس میں جمود کی وجہ سے بہت زیادہ دبا? میں ہیں اور حکومت کی خراب پالیسیوں اور پالیسیوں میں تسلسل کی کمی کی وجہ سے آئی ٹی سروسز کی برآمدات میں ممکنہ کمی کا سامنا بھی اب حقیقت کا روپ اختیار کرنے کو ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی ہنگامہ آرائی نے آئی ٹی انڈسٹری کے کام کو مکمل طور پر روک دیا ہے۔ مطالبہ ہے کہ انٹرنیٹ کو فوری طور پر بحال کیا جائے،کوئی بھی بین الاقوامی خریدار یا درآمد کنندہ یہ عذر نہیں قبول کرے گا کہ ہمیں انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے کچھ دنوں کی مہلت کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بروقت ڈیلیوری کے ذریعے کمائی جانے والی ساکھ ہی آئی ٹی کی برآمدی منڈیوں میں سب کچھ ہے اور ایک بار کلائنٹ یا آرڈر چلا گیا تو انہیں دوبارہ حاصل کرنا ناممکن ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کی وجہ سے زیادہ تر آئی ٹی پروفیشنلز گھر سے کام کر رہے ہیں اور غیر یقینی صورتحال کے پس منظر میں آنے والے کچھ دنوں کے لیے گھر سے کام جاری رکھنا پڑ سکتا ہے۔محمد زوہیب خان نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل ہے کہ وہ براہ راست اور فوری مداخلت کریں جیسا کہ انہوں نے وکی پیڈیا بلاک ہونے کے وقت کیا تھا اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو بغیر کوئی وقت ضائع کیے بغیر انٹرنیٹ سروسز دوبارہ شروع کرنے کے احکامات جاری کریں۔

 

 

اسلام آباد: خاتون مسافر کا لاکھوں مالیت سے بھرا، کھویا ہوا بیگ واپس مل گیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)خاتون مسافر کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کھویا اپنا بیگ دوبارہ مل گیا۔ترجمان سی اے اے کے مطابق خاتون نے ایئر پورٹ پارکنگ نمبر 12 میں ہینڈ بیگ بھول جانے کی شکایت درج کرائی۔ترجمان نے کہا کہ گمشدہ سامان میں 6 تولے سونے کے سیٹ کے زیورات اور 1100 یو کے پاؤنڈز شامل تھے۔مذکورہ مسافر مانچسٹر سے اتحاد ایئرویز کی پرواز سے اسلام آباد پہنچی تھی۔انہوں نے کہا کہ شکایت سیل نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے پارکنگ سے بیگ اٹھانے والے مسافر کا پتہ چلایا۔بیگ اٹھانے والا مانسہرہ کا رہائشی مسافر الصبح عمرہ فلائٹ سے جدہ سے اسلام آباد پہنچا تھا۔سی اے اے ویجلنس اسٹاف کے رابطہ کرنے پر مسافر نے 15 لاکھ روپے مالیت کی اشیاء ایئر پورٹ پہنچا دیں۔ایئر پورٹ پر خاتون مسافر کو ان کے شوہر کی موجودگی میں سامان واپس کردیا گیا۔سامان وصول کرتے ہوئے خاتون کے شوہر نے ایئر پورٹ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کوششوں کی تعریف کی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
74348