Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

موجودہ حالات کے تناظر میں سول انتظامیہ کی مدد کے لئے فوج بلائی گئی ہے، نگران وزیراعلیِ اعظم خان کا پرتشدد مظاہروں کے دوران زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو 

Posted on
شیئر کریں:

موجودہ حالات کے تناظر میں سول انتظامیہ کی مدد کے لئے فوج بلائی گئی ہے، نگران وزیراعلیِ اعظم خان کا پرتشدد مظاہروں کے دوران زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے جمعرات کے روز پولیس اینڈ سروسز ہسپتال پشاور کادورہ کیا جہاں انہوں نے گذشتہ دنوں پرتشدد مظاہروں کے دوران زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔ وزیر اعلی نے ہسپتال میں زیر علاج پولیس جوانوں کی فردا فردا عیادت کی اور انہیں گلدستے پیش کئے۔ انسپکٹر جنرل پولیس اختر حیات خان، سی سی پی او پشاور اعجاز خان اور پولیس کے دیگر اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو دنوں میں صوبے کے مختلف مقامات پر پرتشدد مظاہرے ہوئے ہیں جس کے دوران نجی و سرکاری املاک کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ اور توڑ پھوڑ کے عمل کو افسوسناک قرار دیتے ہوئےانہوں نے کہاکہ احتجاج اور آزادی اظہار رائے سب کا جمہوری اور آئینی حق ہے لیکن یہ حق پر امن انداز میں استعمال ہونا چاہیے اور احتجاج کی آڑ میں توڑ پھوڑ کرنا غیر قانونی اور غیر آئینی عمل ہے۔ محمد اعظم خان کا کہنا تھا کہ سرکاری املاک عوام ہی کے ٹیکس کے پیسوں سے بنی ہیں اور ان کو نقصان پہنچانا خود کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

 

ایک سوال کے جواب میں نگران وزیر اعلی نے کہا کہ ان مظاہروں کے دوران توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف پولیس کارروائی عمل میں لا رہی ہے، اس سلسلے میں کافی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں اور املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی نشاندہی ہو رہی ہے، ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ جو لوگ بھی توڑ پھوڑکر رہے ہیں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں وہ غلط کر رہے ہیں، وہ قوم کا اور اپنا نقصان کررہے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں وزیر اعلی نے واضح کیا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں سول انتظامیہ کی مدد کے لئے فوج بلائی گئی ہے اور جب جہاں ضرورت پڑے گی فوج سے مدد لی جائے گی۔

ان احتجاجی مظاہروں کے دوراں پولیس کے کردار کو سراہتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ خیبر پختونخواہ پولیس نے اس سلسلے میں بڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور گزشتہ روز پوری صوبائی کابینہ نے بھی پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

chitraltimes cm kp visiting police service hospital and inquiring the health of police jawan zafar ahma sp rural


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
74335