Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملک میں انٹرنیٹ سروس کی بندش غیر معینہ مدت کے لیے ہے۔  پی ٹی اے 

Posted on
شیئر کریں:

ملک میں انٹرنیٹ سروس کی بندش غیر معینہ مدت کے لیے ہے۔  پی ٹی اے

اسلام آباد( چترال ٹایمز رپورٹ )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں انٹرنیٹ کی بندش پر بیان جاری کردیا۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ سروس کی بندش غیر معینہ مدت کے لیے ہے۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس محکمہ داخلہ کی درخواست پربند کی گئی ہے۔

 

اسلام آباد بھر میں دفعہ 144 کے بعد ریڈ الرٹ بھی جاری

اسلام آباد(سی ایم لنکس)اسلام آبادبھرمیں دفعہ144کے بعدریڈالرٹ بھی جاری کردیا گیا۔شہر بھر میں تعینات پولیس اہلکاروں کو اسلحہ ساتھ رکھنے کی ہدایت کردی۔ترجمان پولیس کے مطابق اہم تنصیبات پررینجرز،چوک،چوراہوں پرمسلح پولیس اہلکارتعینات ہوں گے۔ترجمان پولیس کے سرکاری،نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔شہر بھرسے اب تک100سے زائد شرپسندوں کو گرفتار کیا جا چکا۔اس سے قبل احتجاج کے دوران پولیس اہلکاروں کے اسلحہ ساتھ رکھنے پر پابندی تھی

 

ملک کے موجودہ حالات افسوسناک ہیں: چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

پشاور(چترال ٹایمز رپورٹ ) چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس مسرت ہلالی نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات افسوسناک ہیں۔پشاور ہائیکورٹ میں خیبرپختونخوا اسمبلی انتخابات کے حوالے سے سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی کی درخواست پر سماعت ہوئی، گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے جواب جمع کرادیا گیا۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس مسرت ہلالی نے ملک کے موجود حالات پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے موجود حالات افسوسناک ہیں۔جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دئیے کہ اس غیریقینی صورت حال سے سارے لوگ پریشان ہیں، اللہ کرے کہ جلد از جلد اس ملک سے یہ مسائل ختم ہو جائیں تب ہی یہ ملک ترقی کرے گا۔درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ اسمبلی تحلیل کو 90 دن گزر گئے ہیں ابھی تک الیکشن کی تاریخ نہیں دی گئی، آئندہ ہفتے اس کیس کو سماعت کے لئے مقرر کیا جائے۔چیف جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ ملک میں جو کچھ ہورہا ہے ہمیں بھی اس کا احساس ہے، ہمارے آباؤ اجداد نے اس ملک کے لئے قربانیاں دی ہیں ہم نے بھی جیلیں کاٹی ہیں، ہم سے زیادہ اس ملک کی فکر کس کو ہوگی۔جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ ہم آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے، ہم باہمی مشاورت کر کے آپ کو آئندہ سماعت کی تاریخ دینگے۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
74307