Chitral Times

Jun 5, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

القادر ٹرسٹ سکینڈل: عمران خان کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منطور

Posted on
شیئر کریں:

القادر ٹرسٹ سکینڈل: عمران خان کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منطور

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورت )نیب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منطور کر لیا ہے۔عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت پولیس لائن نیو گیسٹ ہاؤس میں ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے کی، جہاں نیب حکام نیعدالت سے عمران خان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعاکی۔ چیئرمین پی ٹی آئی وکلا میں علی بخاری، خواجہ حارث اور بیرسٹر گوہر عدالت میں پیش ہوئے۔وکلا کے دلائل سننے کے بعد جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منطور کر لیا۔خیال رہے کہ قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں نئی ترامیم کے تحت کسی بھی عدالت کی جانب سے دیے جانے والے جسمانی ریمانڈ کی مدت 90 دن سے کم کر کے 14 روز کر دی گئی ہے۔واضح رہے پولیس لائن نیوگیسٹ ہاؤس کو ایک مرتبہ کے لیے عدالت کا درجہ دے دیا گیا تھا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا تھا۔نوٹیفکیشن کے مطابق عمران خان کو ایف 8 اور جی 11 کے بجائینیوگیسٹ ہاؤس پولیس لائن ہی میں احتساب عدالت اور جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیاجائے گا۔پولیس لائنزکے باہرکنٹینرز لگا دییگئے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔خیال رہے گزشتہ روز نیب نے رینجرز کی مدد سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو القادر ٹرسٹ سکینڈمیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطہ سے گرفتار کیا تھا۔ میڈیکل بورڈ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو تندرست قرار دیتے ہوئے بنیادی ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق میڈیکل بورڈ نے عمران خان کو تندرست قرار دے دیا، ذرائع نے کہا کہ عمران خان نے ڈاکٹرز سے کسی تکلیف کی شکایت نہیں کی، عمران خان کا بلڈ پریشر، شوگر لیول،نبض،دھڑکن نارمل تھی.

 

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو بھی گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس) تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کو پولیس نے اسلام آباد ہائی کورٹ رٹ برانچ کے قریب گیٹ سے گرفتار کیا گیا۔پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہائی کورٹ کے احاطے سے اسد عمر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کے چھوٹے گیٹ سے اسد عمر کو گرفتار کیا گیا اور کس مقدمے میں گرفتاری ہوئی، اس حوالے سے ابھی کچھ معلوم نہیں۔واضح رہے کہ آج صبح تحریک انصاف کے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو بھی اینٹی کرپشن نے لاہور سے گرفتار کیا ہے۔ انہیں ایڈیشنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے ٹیم کے ہمراہ ان کے گھر سے گرفتار کیا۔ سابق گورنر پنجاب کو اپنے دور میں اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔دریں اثنا پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری اسد عمر کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈ فاشسٹ حکومت نے تحریک انصاف کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرنے کی تمام حدیں کراس کر لی ہیں۔ حکومت کے تمام منفی حربے الیکشن سے بھاگنے کے لیے ہیں۔ امپورٹڈ فسطائی حکومت ہوش کے ناخن لے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ظلم اور ناانصافی کے خلاف بھرپور آواز بلند کرتی رہے گی۔ گرفتاریاں اور جیلیں ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتیں۔

 

 

اسلام آباد میں ضرورت پڑی تو فوج کو بلائیں گے، آئی جی اسلام آباد

اسلام ا ٓباد(چترال ٹایمز رپورٹ)آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ضرورت پڑی تو فوج کو بلائیں گے، فی الحال فوج کوطلب کرنے کی ضرورت نہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اکبر ناصر نے کہا کہ اسلام آباد میں ایف سی اور پولیس کام کر رہی ہے، فی الحال فوج کو طلب کرنے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ عدالت کے معاملات میرے پاس نہیں، ہمارا کام عدالتوں کو سہولت دینا ہے جو ہم کر رہے ہیں، مقدمات جرم کی نوعیت کے مطابق کیے جاتے ہیں۔آئی جی کا کہنا ہے کہ گرفتاریوں سے متعلق سارا ریکارڈ کل تک جاری کردیں گے، اسلام آباد پولیس کے 7 لوگ زخمی ہوئے ہیں، ہمارا مقصد صرف و صرف امن قائم کرنا ہے، مظاہرین نے نجی گاڑیوں کو روک کر لوگوں کو زدوکوب کیا۔اکبر ناصر نے کہا کہ اسلام آباد میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال قابو میں ہے، اگر کہیں کوئی مجمع ہے تو فوری منتشر کیا جائے گا، ایف سی، پولیس، رینجرز کو ہدایت ہے کہ طاقت کا استعمال کم سے کم کیا جائے۔ان کا کہنا ہے کہ سوائے ایک دو جگہوں کے حالات ٹھیک ہیِں، کسی سرکاری، نجی جائیداد کو نقصان مت پہنچائیں، گرفتاریوں اور ایف آئی آرز کا تمام ریکارڈ مہیا کردیں گے۔

 


شیئر کریں: