Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں کل احتساب عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ

Posted on
شیئر کریں:

عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں کل احتساب عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد( چترال ٹایمز رپورٹ )القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو کل احتساب عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔قومی احتساب بیورو (نیب) حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، عدالت کا وقت ختم ہو چکا ہے اس لیے کل پیش کیا جائے گا۔حکام کے مطابق نیب کی جانب سے عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی، میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے جو سابق وزیر اعظم کا چیک اپ کر کے عدالت میں رپورٹ پیش کرے گا۔القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو آج اسلام آباد سے رینجرز نے گرفتار کیا کر لیا۔ نیب نے سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کی وجوہات بھی جاری کر دی۔نیب نے بتایا کہ عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا، یہ مقدمہ القادر یونیورسٹی کیلیے زمین کے غیر قانونی حصول کا ہے، نیشنل کرائم ایجنسی یو کے کے ذریعے 190 ملین پاؤنڈ کی غیر قانونی وصولی سے فائدہ اٹھیا گیا۔احتساب بیورو نے بتایا کہ نیب میں قانونی طریقہ کار کو پورا کرنے کے بعد گرفتاری عمل میں لائی گئی، تفتیشی عمل کے دوران عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ کو کال اپ نوٹس جاری کیے گئے، یہ دونوں القادر ٹرسٹ کے ٹرسٹی تھے، دونوں کی جانب سے کسی نوٹس کا جواب نہیں دیا گیا۔نیب نے کہا کہ سابق معاون خصوصی شہزاد اکبر کیس میں ملوث اور کلیدی کردار رہے، شہزاد اکبر اور عمران خان نے خفیہ معاہدے کی دستاویز چھپا کر کابینہ کو گمراہ کیا، 190 ملین پاؤنڈ کی رقم قومی خزانے میں جمع ہونا تھی، 190 ملین پاؤنڈ کو نجی سوسائٹی کے کیس میں ایڈجسٹ کیا گیا جسے سپریم کورٹ نے نمٹایا۔

سابق وزیراعظم عمران خان گرفتاری کے بعد نیب راولپنڈی منتقل

اسلام ا ٓباد(چترال ٹایمز رپورٹ )سابق وزیراعظم عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد نیب راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انہیں رینجرز نے القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کرنے کے بعد نیب کے حوالے کر دیا ہے جس کے بعد عمران خان کو نیب راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔سابق وزیراعظم کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ مختلف مقدمات کے سلسلے میں لاہور سے اسلام آباد ہائیکورٹ آئے تھے۔دوسری جانب نیب راولپنڈی نے پول کلینک اسپتال سے رابطہ کیا ہے اور اسپتال انتظامیہ سے عمران خان کے طبی معائنے کی درخواست کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولی کلینک انتظامیہ نے نیب کو تحریری درخواست دینے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران کان کے طبی معائنے کے لیے خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے گا۔آئی جی اسلام آباد نے بتایا ہے کہ عمران خان کو القادر ٹرسٹ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ مذکورہ کیس میں نیب نے یکم مئی کو وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ حالات معمول کے مطابق ہیں۔ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نے ملک بھر کے عوام سے گھروں سے باہر نکلنے کی اپیل کر دی ہے دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ان کی گرفتاری پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

القادر ٹرسٹ کیس میں شہزاد اکبر کیخلاف بھی کارروائی شروع

اسلام آباد(سی ایم لنکس)قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے اْس وقت کے مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس میں کارروائی کا آغاز کر دیا۔ نیب نے شہزاد اکبر کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کرنے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو آج اسلام آباد سے رینجرز نے گرفتار کیا کر لیا۔ نیب نے سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کی وجوہات بھی جاری کر دی۔نیب نے بتایا کہ عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا، یہ مقدمہ القادر یونیورسٹی کیلیے زمین کے غیر قانونی حصول کا ہے، نیشنل کرائم ایجنسی یو کے کے ذریعے 190 ملین پاؤنڈ کی غیر قانونی وصولی سے فائدہ اٹھایا گیا۔احتساب بیورو نے بتایا کہ نیب میں قانونی طریقہ کار کو پورا کرنے کے بعد گرفتاری عمل میں لائی گئی، تفتیشی عمل کے دوران عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ کو کال اپ نوٹس جاری کیے گئے، یہ دونوں القادر ٹرسٹ کے ٹرسٹی تھے، دونوں کی جانب سے کسی نوٹس کا جواب نہیں دیا گیا۔نیب نے کہا کہ سابق معاون خصوصی شہزاد اکبر کیس میں ملوث اور کلیدی کردار رہے، شہزاد اکبر اور عمران خان نے خفیہ معاہدے کی دستاویز چھپا کر کابینہ کو گمراہ کیا، 190 ملین پاؤنڈ کی رقم قومی خزانے میں جمع ہونا تھی، 190 ملین پاؤنڈ کو نجی سوسائٹی کے کیس میں ایڈجسٹ کیا گیا جسے سپریم کورٹ نے نمٹایا۔

 

القادر یونیورسٹی کیس: عمران خان کی اہلیہ نے نیب انکوائری کو عدالت میں چیلنج کردیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے القادر یونیورسٹی کے معاملے میں نیب انکوائری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔تفصیلات کے مطابق القادر یونیورسٹی کے معاملے پر سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری عمران خان نے نیب انکوائری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔درخواست میں چیئرمین اور ڈی جی نیب راولپنڈی کو فریق بنایا گیا اور موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی مخالفین نے بے بنیاد الزامات پر نیب تحقیقات کا آغاز کیا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت نیب کی انکوائری کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔

عمران خان کے طبی معائنے کیلئے پولی کلینک اور پمز کے 2 میڈیکل بورڈز تشکیل

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ ) سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ان کے طبی معائنے کیلئے پولی کلینک اور پمز ہسپتال میں دو میڈکل بورڈز بنا دیئے گئے۔پولی کلینک کے میڈیکل بورڈ میں 7 ڈاکٹرز کو شامل کیا گیا ہے، چیئرمین کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹر فرید اللہ شاہ، فزیشن کارڈیالوجی کنسلٹنٹ ڈاکٹر مامون قادر، آرتھو کنسلٹنٹ ڈاکٹر محمد اختر خان، کنسلٹنٹ ریڈیالوجسٹ ڈاکٹر سیمہ شان، سرجن سرجری ڈاکٹر تصور مرزا، سی سی ایم او ڈاکٹر امتیاز احمد اور ایسوسی ایٹ پیتھولوجسٹ ڈاکٹر خدیجہ افتخار بورڈ کا حصہ ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے طبی معائنہ کیلئے پمز کی جانب سے بنائے گئے دوسرے میڈیکل بورڈ میں 5 ماہر ڈاکٹرز کو شامل کیا گیا ہے، ڈاکٹر نعیم ملک کو میڈیکل بورڈ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
74281