
تحریک انصاف کے چیرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔ سابق ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ
تحریک انصاف کے چیرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔ سابق ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ
چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) سابق ضلع ناظم اور جماعت اسلامی کے رہنما مغفرت شاہ نے تحریک انصاف کے چیرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مقبول ترین عوامی رہنما کو اس طرح گرفتار کرنا انتہائی نامناسب اور غیر جمہوری انداز ہے جس کی کسی طرح بھی توجیہہ نہیں کی جاسکتی۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کی گرفتاری جس بھونڈے طریقے سے عمل میں آئی ہے، وہ پی ڈی ایم اور پی پی پی کی مشترکہ حکومت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے جوکہ اپنی اقتدار کو طول دینے کے لئے کسی بھی غیر قانونی، غیر آئنی اور غیر اخلاقی قدم سے گریز نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی جمہوریت کا علمبردار جماعت ہونے کے ناطے ایسی غیر جمہوری کاموں کی ہمیشہ سے مخالفت کرتی آئی ہے اور عمران خان کی گرفتاری کی مذمت بھی اسی پالیسی کا حصہ ہے اور آئین کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لئے تمام مثبت نظریات والے جماعتوں سے تعاون اور آئین کو پامال کرنے کے درپے قوتوں کی ڈٹ کر مخالفت کرتی رہے گی۔ انہوں نے عمران خان کی فوری طور پر باعزت رہائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔