
پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف چترال شہر سمیت متعدد مقامات پر احتجاجی مظاہرے، چترال کے دونوں اضلاع میں دفعہ 144 نافذ
پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف چترال شہر سمیت متعدد مقامات پر احتجاجی مظاہرے، ڈپٹی کمشنرز نے دفعہ 144 نافذ کردی
چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف چترال شہر سمیت متعدد مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے گیے ۔ تحصیل کونسل کے چیرمین شہزادہ امان الرحمن نے گرفتاری کی خبر ملتے ہی جاری اجلاس کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا ۔ اور اتالیق پل پر ٹایر جلاکر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اسی طرح دروش ، بونی ، مستوج ودیگر مقاما ت پر بھی سابق وزیراعظم کی گرفتاری پر احتجاج ریکارڈ کیا گیا،
دریں اثناء ڈی سی لویر چترال محمد علی خان نے فوری طور پر ضابطہ فوجداری کے دفعہ 144 نافذ کرکے جلسوں اور جلوسوں پر پابندی عائد کر دی ہے ۔جو دو مہینے کے لیے نافذ العمل رہیگا۔اسی طرح ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے بھی دفعہ ۱۴۴کے تحت ضلع بھر میں جلسہ جلوسوں پر پابندی عاید کردی۔