Chitral Times

Jun 9, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جماعت اسلامی لویر چترال کے نمائندہ وفد کا جامعہ چترال کے وی سی ملاقات، یونیورسٹی میں ٹیچنگ، منسٹیریل اور کلاس فور اسٹاف کی تقرری کے بارے میں اپنی تجاویز اورتحفظات سے آگاہ کردیا

Posted on
شیئر کریں:

جماعت اسلامی لویر چترال کے نمائندہ وفد کا جامعہ چترال کے وی سی ملاقات، یونیورسٹی میں ٹیچنگ، منسٹیریل اور کلاس فور اسٹاف کی تقرری کے بارے میں اپنی تجاویز اورتحفظات سے آگاہ کردیا

 

چترال (نمایندہ چترال ٹایمز  ) جماعت اسلامی لویر چترال کا نمائندہ وفد سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ اور ضلعی سیکرٹری وجیہہ الدین پر مشتمل ضلعی امیر مولانا جمشید احمد کی قیادت میں یونیورسٹی آف چترال کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کرکے یونیورسٹی میں ٹیچنگ ، منسٹیریل اور کلاس فور اسٹاف کی تقرری کے بارے میں اپنی تجاویز اورتحفظات سے آگاہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق وفد نے وی سی کو تجویز پیش کی کہ منسٹیریل اسٹاف کی تقرری میں صرف مقامی افراد ہی کی تقرری عمل میں لائی جائے اور مستقلی کے عمل میں موجودہ اسٹاف کو ترجیح دی جائے جبکہ غیر مقامی افراد کسی صورت برداشت نہیں کئے جائیں گے ۔ کلاس فور ملازمین کے بارے میں بھی موجودہ اسٹاف کو مستقل کئے جائیں اور باقی ماندہ آسامیاں ان کو دے دئے جائیں جنہوں نے یونیورسٹی کے لئے زمین دی ہیں ۔

 

انہوں نے ٹیچنگ اسٹاف کے معاملے میں بھی یہی طریقہ کار اپنانے کی تجویز پیش کی ۔ انہوں نے وی سی پر واضح کیا کہ غیر مقامی افراد کو دوسرے اضلاع سے یہاں لائے جانے پر سخت عوامی ردعمل کا مظاہرہ ہوگا۔ وی سی نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے تجاویز پر سنجیدگی سے غور کرنے کے بعد عملدرآمد یقینی بنائی جائے گی ۔


شیئر کریں: