Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے دونوں اضلاع سے اس دفعہ تقریبا 83 خوش نصیب حج کی سعادت حاصل کرینگے۔ ڈائریکٹوریٹ کے زیراہتمام تربیت فراہم کی گئی

Posted on
شیئر کریں:

چترال کے دونوں اضلاع سے اس دفعہ تقریبا 83 خوش نصیب حج کی سعادت حاصل کرینگے۔ ڈائریکٹوریٹ کے زیراہتمام تربیت فراہم کی گئی

چترال (نما یندہ چترال ٹائمز) ڈائرکٹوریٹ آف حج کی طرف سے چترال اپر اور چترال لویر کے اضلاع سے 83کی تعداد میں عازمین حج کو تربیت فراہم کی گئی جن میں مردو خواتین دونوں شامل ہیں۔ اس سلسلے میں ایک تقریب گورنمنٹ سینٹینل ماڈل سکول چترال میں منعقد ہوئی جس میں ماسٹر ٹرینر شہزاد فخر عالم، ماسٹر ٹرینر گل جمال اور ملٹی میڈیا انچارج عمران خان پرمشتمل ٹیم نے عازمین حج کو تفصیل طورپر مناسک حج اور حجاز مقدس کی سفر اور دوسرے متعلقہ امور کی انجام دہی سے متعلق معلومات فراہم کئے۔ مقامی طور پر معاونت شاہی مسجد کے خطیب مولانا خلیق الزمان اور مولانا لعل بادشاہ نے انجام دی۔ درین اثناء عازمین حج نے تربیت کی معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے بہت ہی مفید قرار دیا۔اور مطالبہ کیا کہ چترال کے عازمین کا دوسرے اضلاع کے بجائے چترال ہی کے عازمین پر مشتمل گروپس تشکیل دیئے جائیں تاکہ فیملی والوں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ ہو۔

chitraltimes aazimin hajj training chitral3

chitraltimes aazimin hajj training chitral2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
74230