Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لوئر چترال کالاوی ہائیدڑو پاور پراجیکٹ  آفس دروش کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ

شیئر کریں:

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لوئر چترال کالاوی ہائیدڑو پاور پراجیکٹ  آفس دروش کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا

چترال ( نماینددہ چترال ٹایمز ) ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لوئر چترال اکرام اللہ نے لاوی ہائیدڑو پاور پراجیکٹ کیمپ آفس دروش کا دورہ کرکے سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر پراجیکٹ اسٹاف, انچارچ سکیورٹی آفیسر لاوی پراجیکٹ, ایس۔ایچ۔او تھانہ دروش اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔سیکورٹی انتظامات اور دیگر امور کے حوالے سے ڈی۔پی۔او لوئر چترال کو تفصیلی بریفنگ دی گئ۔ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ نے سکیورٹی انسپکشن کے دوران پراجیکٹ میں کام کرنے والے غیر ملکی افراد سے بھی ملاقات کی۔ڈی۔پی۔او نے کہا کہ پراجیکٹ میں کام کرنے والے ملکی و غیر ملکی افراد کو تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے جس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی۔پی۔او نے پراجیکٹ میں کام کرنے والے ملکی/غیر ملکی افراد کے رہائش گاہوں, پراجیکٹ سائٹس کی چار دیواری ,خاردار تاروں اور CCTV کیمروں کا تفصیلی معائنہ کیا۔سیکورٹی پر مامور جوانوں سے ملیں ان کے زیر استعمال اسلحہ و ایمونیشن کو چیک کیا ہلمٹ اور جیکٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کی خصوصی ہدایت کی۔

chitraltimes dpo chitral visit lawi project and ps drosh 3

دریں اثنا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ نےحالیہ ملکی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پولیس اسٹیشن دروش کا سیکورٹی انسپکشن کیا۔سیکورٹی انسپکشن کے دوران ڈی۔پی۔او نے تھانہ کی صفائی ,بلڈنگ, مال مقدمات جوانوں کے بیرکیں ,فرنٹ ڈیسک روم ,سی۔سی۔ٹی۔وی کیمروں اور تھانہ کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ حوالات کو بھی چیک کیا۔ایس۔ایچ۔او تھانہ اور محرر اسٹاف کو خصوصی ہدایت کی کہ تھانے آنے والے افراد کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور انکی بھرپور قانونی معاونت کیا کریں ۔ڈی۔پی۔او نے کہا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس فورس کی ذمہ داری اور علاقے سے منشیات سمیت جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کی جائیں ۔ معمولی نوعیت کے تنازعات معتبرات علاقے کے ساتھ مل کر حل کرنے کی کوشش کریں۔اس کے علاوہ تھانے کے سیکورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا موجودہ حالات کے پیش نظر سیکورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کئے۔ ڈیوٹی پر مامور جوانوں سے ملاقات کی ان کے زیر استعمال اسلحہ ایمونشین کو چیک کیا اور ہلمٹ و جیکٹ کے استعمال پر خصوصی ہدایت کی۔

chitraltimes dpo chitral visit lawi project and ps drosh 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
74183