Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عازمین حج کی تربیت 17 مئی تک جاری رہے گی، وفاقی وزیر حج سینیٹر طلحہ محمود

Posted on
شیئر کریں:

عازمین حج کی تربیت 17 مئی تک جاری رہے گی، وفاقی وزیر حج سینیٹر طلحہ محمود

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ )وفاقی وزیر حج سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ عازمین حج کی تربیت 17 مئی تک جاری رہے گی،عازمین حج کے لیے دواؤں کے معیار کو بہتر بنایا جا رہا ہے،عازمین حج پاکستان کے نمائندہ ہوتے ہیں۔حج کمپلیکس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور نے کہا کہ حج کے دنوں میں گرمی ذیادہ ہو گی صبر اور برداشت کی ضرورت ہوگی،حج کی تربیت لازمی کریں جنہوں نے تربیت کر رکھی ہے وہ بھی ٹریننگ ضرور کریں،عازمین حج کے لیے دواؤں کے معیار کو بہتر بنایا جا رہا ہے،دوائیں ٹیسٹ کے لیے بھیج رہے ہیں اگر معیار پر پوری نہ اتریں تو کمپنیوں کو بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دوائیں سپلائی کرنی والی کمپنیاں سوچ سمجھ کر دوائیں بھیجیں،دوائیں اعلی معیار کی ہوں میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،2022 میں ساڑھے آٹھ لاکھ لوگ تھے،

 

اس بار حج میں تیس لاکھ لوگ متوقع ہیں،اس بار حج میں ہونے والی مشکلات پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں،ہمارے حج کا موازنہ 2019 کے حج سے ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر 80،80 ہزار افراد حج کی سعادت حاصل کرنے گے،ایک دوسرے کے تعاون سے ہی حج انتظامات کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔وفاقی وزیرمذہبی امور نے کہا کہ عازمین حج کی تربیت 17 مئی تک جاری رہے گی۔عازمین حج کے لئے دو ایشو اہم ہوتے ہیں۔ایک فرائض حج کی پوری معلومات ہونی ضروری ہیں۔سعودی عرب کے قوانین سے واقفیت بھی ضروری ہے۔کہیں وہ لاعلمی میں کسی مسئلے میں نہ پھنس جائیں۔عازمین حج پاکستان کے نمائندہ ہوتے ہیں،عازمین حج پوری زندگی رقم جمع کرکے حج کرنا چاہتے ہیں،ان کا حج بھرپور طریقے سے ہونا چاہیے۔عازمین کی بڑی تعداد کو معلومات بہم پہنچانے کی ضرورت ہوتی ہے۔قومی اسمبلی میں مفت حج کرنے پر کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی۔

 

اگر میرا کوئی تعلق والا حج کرتا ہے تو یہ میری ذمہ داری ہے حکومت کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں۔18 سال سے آج تک حکومت سے کوئی تنخواہ نہیں لی۔جب میں اپنے لیے کوئی سہولت نہیں لیتا تو اور کسی کے لیے کیسے کر سکتا ہوں۔وزیر مذہبی امور نے کہا کہ مفتی عبدالشکور انتہائی محترم اور اعلی کردار کے مالک تھے،محرم کے لیے حج کی پالیسی وہی ہو گی جو حکومت نے بنائی ہے،حج کے لیے جانے والوں کی تمام درخواستیں منظور کر لی گئیں۔انہوں نے کہا کہ عازمین حج کے لئے دو ایشو اہم ہوتے ہیں۔ایک فرائض حج کی پوری معلومات ہونی ضروری ہیں۔سعودی عرب کے قوانین سے واقفیت بھی ضروری ہے۔کہیں وہ لاعلمی میں کسی مسئلے میں نہ پھنس جائیں۔عازمین حج پاکستان کے نمائندہ ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عازمین حج پوری زندگی رقم جمع کرکے حج کرنا چاہتے ہیں۔ان کا حج بھرپور طریقے سے ہونا چاہیے۔عازمین کی بڑی تعداد کو معلومات بہم پہنچانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

 

چین کا پاکستان کے مالی استحکام اور عالمی مالیاتی بحران میں حمایت کا اعلان

اسلام آباد(سی ایم لنکس)چینی وزیرخارجہ چن گانگ نے پاکستان کے مالی استحکام اور عالمی مالیاتی بحران میں حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا امید کرتے ہیں پاکستان میں سیاسی قوتیں مل بیٹھ کر درپیش چیلنجز پر قابو پانے کی کوشش کریں گی تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ میں پاک چین وزرائے خارجہ کی مشترکہ نیوز کانفرنس ہوئی۔چینی وزیر خارجہ چن گانگ نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا وزیرخارجہ بلاول بھٹو کو چین میں خوش آمدید کہیں گے، امید ہے وزیر خارجہ بلاول بھٹوجلد چین کا دورہ کریں گے۔چن گانگ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک سی پیک پر پیشرفت سیمطمئن ہیں، پاکستانی مصنوعات کیلییچین کی مارکیٹ دستیاب ہے۔انھوں نے کہا کہ چین دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان میں چینی شہریوں کے تحفظ کیلئے اقدامات سے بلاول بھٹو نے آگاہ کیا ہے جبکہ بلاول بھٹونے پاکستان میں چینی باشندوں پر حملے کی تحقیقات سیآگاہ کیا۔

 

چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اورچین میں باہمی پروازیں نارمل ہوچکی ہیں، صورت حال کورونا سے پہلے کی پوزیشن پر آچکی ہے۔چن گانگ نے بتایا کہ ہم پاکستان کی بھرپور حمایت کو سراہتے ہیں، ممالک کیمابین مسائل کومذاکرات سے حل کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں پاکستان میں سیاسی قوتیں مل بیٹھ کر درپیش چیلنجز پر قابو پانے کی کوشش کریں گی۔مذاکرات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹواورمیں نے تمام معاملات پر بات چیت کے آغاز پر اتفاق کیا، سی پیک، سائنس وٹیکنالوجی، زراعت اوردیگرشعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا اور پاکستان کے مالی استحکام اور عالمی مالیاتی بحران میں حمایت کا اعلان کیا ہے۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ دورہ پاکستان کا ایک اہم مقصد پاک افغانستان اور چین کی سہ فریقی بات چیت بھی ہے، آج تینوں ممالک کے مذاکرات ہوں گے۔چن گانگ کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ وزیرمملکت حناکھر اور میں نے افغانستان کے حوالے سے اجلاس میں شرکت کی،

 

خطے کے ممالک میں افغانستان کیمعاملے پراتفاقِ رائے پیداکریں گے، چین افغانستان کے حوالے سے مذاکرات پرپاکستان کی مکمل حمایت کرتاہے۔انھوں نے مزید کہا کہ چین،پاکستان اور افغانستان پڑوسی ہیں، پاکستان اورچین افغانستان کی تعمیر نو میں مدد کے لیے تیار ہیں، امید ہے افغانستان پڑوسیوں کے دہشت گردی خدشات کو سنجیدگی سے لے گا اور امید ہے سہ فریقی مذاکرات کامیاب ہوں گے۔چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان بات چیت و مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرسکتے ہیں، چین افغانستان اور پاکستان کیساتھ سیکیورٹی و انسداد دہشت گردی تعاون بڑھانے کو تیار ہے، عالمی برادری کا فرض ہے وہ افغان عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشش کرے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
74162