
نو تعینات ڈی پی او اپر چترال شاہ جہاں درانی نے چارج سنبھال لیا
نو تعینات ڈی پی او اپر چترال شاہ جہاں درانی نے چارج سنبھال لیا
اپر چترال (نمایندہ چترال ٹایمز ) نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال شاہ جہاں (پی ایس پی) اپر چترال پہنچ کر ہفتے کے دن اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا پولیس لائن ہیڈ کواٹر اپر چترال بونی پہنچنے پر ان کا پرتباک استقبال کیا گیا۔ایس پی انوسٹی گیشن اپر چترال سہیل افضل، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر محمد شفیع شفا ،ایس ڈی پی او سرکل مستوج محی الدین،لائن آفیسر محمد اکبر خان، وَ دیگر سٹاف موجود تھے۔ پولیس جوانوں نے سلامی پیش کی ۔
ڈی پی او اپر چترال شاہ جہان نے یادگار شہدا پر پھول چڑھاٸی دعائے معفرت کی ۔بعد میں میڈیا کے نمائیندوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپر چترال امن و امان کے لحاظ سے مثالی ضلع ہے تاہم امن و امان کی صورت حال کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اپر چترال پولیس امن و امان کی ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے ہمہ وقت تیارہے ساتھ جرائم کے خاتمے اور منشیات کی روک تھام کے لیے اپر چترال پولیس متحرک کردار ادا کریگی ۔اور پولیس افسران اور جوانوں کو عوام کے ساتھ قریبی رابطے میں رہ کر امن و امان بحال رکھنے اور جرائم کے روک تھام میں عملی طورپر کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔