
ڈپی کمشنر اور ڈی پی او لوئر چترال کا سی۔ٹی۔ڈی پولیس اسٹیشن کبل سوات دھماکے میں زخمی ہونے والے لوئر چترال پولیس ایلیٹ فورس کے جوان ظاہر احمد کی عیادت
ڈپی کمشنر اور ڈی پی او لوئر چترال کا سی۔ٹی۔ڈی پولیس اسٹیشن کبل سوات دھماکے میں زخمی ہونے والے لوئر چترال پولیس ایلیٹ فورس کے جوان ظاہر احمد کی عیادت
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال نے سی۔ٹی۔ڈی پولیس اسٹیشن کبل سوات دھماکے میں زخمی ہونے والے لوئر چترال پولیس ایلیٹ فورس کے جوان ظاہر احمد کے گھر فیض آباد ہون جاکر ان کی عیادت کی۔ڈی۔پی۔او اور ڈپٹی کمشنر نے زخمی جوان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
دونوں افسران نے لوئر چترال پولیس ایلیٹ فورس کے زخمی جوان ظاہر احمد کو اب تک فراہم کردہ علاج و معالجہ کے بارے میں دریافت کیا اور کہا کہ ظاہر احمد عزم وہمت اور شجاعت کے پیکر اور فورس کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کے بہترین علاج و معالجہ میں کوئی کسر نہ چھوڑیں گے ۔انشاء اللہ آپ جلد صحت یاب ہوکر اپنے ڈپارٹمنٹ کو جوائن کرکے اپنے ملک اور عوام کی حفاظت کریں گے۔
دھماکے میں زخمی ہونے والے لوئر چترال پولیس ایلیٹ فورس کے بہادر جوان ظاہر احمد نے کہا کہ وہ آئیندہ بھی اپنے پیارے وطن پاکستان اور عوام کی سکیورٹی کے خاطر اپنی جان کا پرواہ نہیں کریگا انھوں نے مزید کہا کہ آپ دونوں کے میرے عیادت پر آنے سے میرا ہمت اور حوصلہ مزید بلند ہوا ہے اور انشاءاللہ جلد صحتیاب ہوکر اپنی ذمہ داریاں اسی جذبے اور بلند حوصلے سے نبھاوں گا ۔