Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او لوئیر چترال  کا آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول چترال کا دورہ

Posted on
شیئر کریں:

ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او لوئیر چترال  کا آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول چترال کا دورہ

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان نے ڈی پی او اکرام اللہ کے ہمراہ اغا خان ہائر سیکنڈری سکول سین لشٹ چترال کا دورہ نکیا۔آغا خان ایجوکیشن سروس گلگت بلتستان اور چترال کے جنرل مینیجر بریگیڈئر (ر) خوش محمد خان نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کو آغا خان ایجوکیشن سروس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔دونوں افسران نے لائبریری, سٹاف روم اور دوسرے سیکشن کا بھی دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے کلاس رومز کا وزٹ کرکے طلباء سے بات چیت کی اور کہا کہ اپنی تمام تر توجہ پڑھائی پر دیں اور بھرپور محنت اور لگن سے معاشرے میں اپنا ایک اچھا نام اور مقام پیدا کریں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آغا خان ایجوکیشن سروس پاکستان میں تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہا ہے خصوصاً چترال کے لوگوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی میں اس ادارے کا کردار قابل تعریف ہے۔ ضلعی انتظامیہ تعلیم کے فروغ میں ادارے کے ساتھ مکمل تعاون کرتی آ رہی ہے اور تعاون کرتی رہے گی۔جنرل مینیجر آغا خان ایجوکیشن سروس گلگت بلتستان اور چترال بریگیڈئر (ر) خوش محمد خان نے ڈپٹی کمشنر لوئر چترال اور ڈی پی او کو شیلڈ پیش کیں۔

chitraltimes dc chitral lower and dpo visits aga khan higher secondary school seenlasht 4

chitraltimes dc chitral lower and dpo visits aga khan higher secondary school seenlasht 1

chitraltimes dc chitral lower and dpo visits aga khan higher secondary school seenlasht 5 chitraltimes dc chitral lower and dpo visits aga khan higher secondary school seenlasht 2

 

 


شیئر کریں: