Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سٹی پولیس چترال کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، ایک دن میں 2489 گرام افیون اور 250 گرم چرس برامد

Posted on
شیئر کریں:

سٹی پولیس چترال کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، ایک دن میں 2489 گرام افیون اور 250 گرم چرس برامد

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) انسپکٹر جنرل آف خیبرپختونخواہ کی ہدایت پرچترال لوئیر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل سٹی چترال احمد عیسی کی سربراہی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال SI بلبل حسن اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم مصطفی شاہ ولد رحمت کریم شاہ سکنہ لاوی حال گولدور چترال کے قبضے سے 1434 گرام افیون برامدکرکے ملزم کو گرفتار کیا ہے.
اس کے علاوہ PASI دیدار علی شاہ اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم احمد رحمن ولد ادبیت خان سکنہ واڑی اپر دیر کے قبضے سے 1055 گرام افیون برامد کیاہے۔ جبکہ PASI اضفر عالم اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران گشت شک کی بنیاد پر جامع تلاشی لینے پر ملزم حضرت ولی ولد شیر ولی سکنہ دومون بروز کے قبضے سے 250 گرام چرس برامد کیا۔ ملزمان گرفتار, مزید تفتیش جاری ہے۔

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
74093