Chitral Times

Dec 6, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال مسائلستان بن گیا ہے،آئندہ کے لائحہ عمل کےلئےعنقریب گرینڈ جرگہ بلایا جائیگا۔ پیرمختار

Posted on
شیئر کریں:

اپر چترال مسائلستان بن گیا ہے،آئندہ کے لائحہ عمل کےلئےعنقریب گرینڈ جرگہ بلایا جائیگا۔ چیرمین تحریک تحفظ حقوق چترال پاکستان پیر مختار نبی

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال کے مسائل پر خاموشی توڑنے اور انہیں اجاگر کرنے کے سلسلے چیئرمین تحریک تحفظ حقوق چترال پاکستان پیر مختار نبی کے زیرِ صدارت جمعرات کے دن بونی میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں چیرمین ویلیج کونسل بونی I انور ولی خان،چیرمین وی سی وریجون عبدالرافیع،کونسلر تریچ بالا جنید احمد ،سابق نائب ناظم کشافت یونس اور دوسرے نوجوان شریک تھے۔میٹنگ میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ اپر چترال اس وقت مسائل سے دوچار ہے حکومت وقت ان پر توجہ نہیں دے رہی ہے خصوصاً چترال بونی شندور روڈ پر کام عرصے سے تعطل کا شکار ہے این ایچ اے روڈ کو کھنڈرات میں تبدیل کرکے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے اس وقت موسم بھی سازگار ہے اور کوئی بہنانے کی جواز نہیں۔سننے میں آرہا ہے کہ فنڈز ریلیز ہوچکے ہیں اگر یہ حقیقت ہے تو فوری طور کام شروع کی جائے بصورت دیگر احتجاجی تحریک کا آغاز کردیا جائے گا کیونکہ چترال بونی شندور روڈ علاقے کے لیے موت و حیات کا مسئلہ ہے مزید غفلت ناقابل برداشت ہے۔ ساتھ اپر چترال کو اس وقت مختلف مسائل درپیش ہیں ان سب کو باہمی اتفاق سے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے اس مقصد کے حصول کے لیے تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائیندوں سے بھی رابطہ کیا جائے گا تاکہ منظم اور موثر تحریک چلائی جاسکے اس موقع پر حاضرین نے پیر مختار نبی کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کی۔

chitraltimes pir mukhtar booni meeting 2 chitraltimes pir mukhtar booni meeting 3


شیئر کریں: