
دو شہروں کے سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق
دو شہروں کے سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق
پشاور(سی ایم لنکس) پاکستان کے دو شہروں کے سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، تین صوبوں کے 17 اضلاع سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپلز لئے گئے تھے۔اس حوالے سے ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ لیبارٹری انتظامیہ نے خیبر پختونخوا کے 2شہروں کے سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے۔حکام کے مطابق پہلی مرتبہ جنوبی پنجاب کے شہر بہاولپور کے سیوریج سمپل میں پولیو وائرس پایا گیا جبکہ راولپنڈی کے سیوریج سمپل میں بھی وائلڈ پولیو وائرس ون پایا گیا ہے۔ذرائع وزارت صحت کے مطابق پشاور اور ہنگو کے سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا ہے، پشاور نرے خوڑ ہنگو جانی چوک کے سیوریج میں وائلڈ پولیو وائرس ون موجود ہے۔رواں سال نرے خوڑ پشاور اور ہنگو کے سیوریج میں پہلی بار پولیو وائرس پایا گیا ہے، دونوں شہروں سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپلز 10 اپریل کو لئے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق پشاور کے سیوریج میں آخری بار پولیو نومبر 2022 میں پایا گیا تھا، پشاور اور ہنگو کے سیوریج کے وائرس کا جینیاتی تعلق ننگرہار سے ہے۔واضح رہے کہ ہنگو میں آخری بار پولیو کیس جولائی 2019 میں پایا گیا تھا، محکمہ صحت نے پنجاب،سندھ، کے پی کے17 اضلاع سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپلز لئے تھے۔اس سے قبل گزشتہ سال جولائی کے مہینے میں پاکستان کے 7 شہروں کے سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس پایاگیا تھا، خیبرپختونخوا کے چار شہروں کے سیمپلز میں پولیو وائرس پایا گیا۔
سوڈان سے 93 شہریوں کی واپسی، انخلا آئندہ 48 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا: پاکستان
اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)پاکستانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سوڈان سے مزید 93 پاکستانیوں کو واپس پہنچا دیا گیا ہے جبکہ آئندہ 48 گھنٹوں میں انخلا کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ سوڈان میں پھنسے یہ پاکستانی پی کے 754 کے ذریعے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئے ہیں۔ اس سے قبل سوڈان سے 636 پاکستانیوں کو ایئر فورس کی5 خصوصی پروازوں کے ذریعے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لایا گیا تھا۔ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ الحمد للہ سوڈان سے تمام پاکستانیوں (قریباً 1 ہزار) کے انخلا کا عمل آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران مکمل کرلیا جائے گا۔
صدر مملکت نے مجلس شوریٰ (پارلیمان) استثنا اور استحقاق بل 2023 کی توثیق کر دی
اسلام آباد(سی ایم لنکس)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مجلس شوریٰ (پارلیمان) استثنا اور استحقاق بل 2023 کی توثیق کر دی۔ بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے بل کی توثیق آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت کی ہے۔
مالی سال 2023-24 کیلیے بجٹ 9 یا 10 جون کو پیش کیے جانیکا امکان
اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)وفاقی حکومت کی جانب سے اگلے مالی سال 2023-24 کے لیے بجٹ 9 یا 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع وزرات خزانہ کے مطابق بجٹ اسٹریٹجی پیپر اگلے ہفتے فائنل کرکے وفاقی کابینہ کو بھجوانے کا امکان ہے جبکہ قومی اقتصادی سروے 8 جون کو جاری کیے جانے کا امکان ہے۔وزیراعظم کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس جون کے پہلے ہفتے میں بلایا جائے گا۔سالانہ منصوبہ بندی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس مئی کے وسط میں ہوگا، کوآرڈینیشن کمیٹی ترقیاتی بجٹ کے خدوخال تیار کرے گی۔
بینکوں نے ریلوے کے17 ہزار سے زائد ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن روک دی
لاہور(سی ایم لنکس)بینکوں نے ریلوے کے17 ہزار سے زائد ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کوائف جمع نہ کرانے پر روک دی۔ترجمان ریلوے کے مطابق اْن ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن روکی گئی ہے جنہوں نے لائف سرٹیفکٹ، نو میرج سرٹیفکیٹ، بائیومیٹرک تصدیق نہیں کرائی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے قوائد و ضوابط کے مطابق سال میں 2 بار مارچ اور ستمبر میں پنشنرز کو کوائف جمع کرانا لازم ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ریلوے پنشنرز اپنے کوائف بینکوں میں جمع کرائیں تاکہ ان کی پنشن بحال کی جاسکے۔