Chitral Times

May 29, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مستوج اور گلگت کے درمیان نیٹکو بس سروس دوبارہ بحال کیا جائے ۔ عوامی حلقے

شیئر کریں:

مستوج اور گلگت کے درمیان نیٹکو بس سروس دوبارہ بحال کیا جائے ۔ عوامی حلقے

 

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) مستوج اور گلگت بلتستان کے مابین نیٹکو بس سروس شندور سے مستوج تک سڑک خراب ہونے کی وجہ سے گزشتہ دو برسوں سے معطل ہے ۔ جبکہ چھوٹی گاڑیاں بھی گزشتہ اکتوبر سے بند ہیں۔ چترال کے مختلف مکاتب فکر نے اپر چترال انتظامیہ اور این ایچ اے حکام سے مستوج سے شندور تک سڑک کی مرمت کا مطالبہ کیا ہے تاکہ سڑک ہموار ہونے کی صورت میں چترال اور گلگت کے درمیان بس سروس دوبارہ بحال ہوسکے۔

یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ گزشتہ تقریبا ایک دہائی سے مستوج اور گلگت کے مابین بس سروس جاری تھا.جس سے دونوں علاقوں کے لوگوں کو کافی سہولت میسرتھی۔ اس کے علاوہ ملکی اور غیر ملکی سیاح بھی مستوج سے گلگت تک ان ہی بسوں میں سفر کرتے تھے مگر گزشتہ دو برسوں سے مستوج سے شندور تک سڑک کی حالت ناگفتہ بہ ہونے کے باعث مذکورہ سروس معطل ہے، جس سے دونوں علاقوں کے عوام  بس سروس سے محروم ہوگئے ہیں۔ اور چھوٹی گاڑی میں سفر کرنے پر اخراجات میں اضافہ کے ساتھ لوگوں کی سفری مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ لوگوں نے نیٹکو بس سروس دوبارہ شروع کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔


شیئر کریں: