Chitral Times

Dec 8, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تاریخ میں پہلی مرتبہ گورنر ہاؤس پشاور کے دروازے عید کے تین دن عوام کیلئے کھول دئے گئے

Posted on
شیئر کریں:

تاریخ میں پہلی مرتبہ گورنر ہاؤس پشاور کے دروازے عید کے تین دن عوام کیلئے کھول دئے گئے

گورنر عید کے پہلے اور دوسرے روز سارا دن عوام کے درمیان موجود رہے، مہمانوں سے عید ملی، خود مٹھائی پیش کرتے رہے
عید کا تیسرا روز فیمیلیز کیلئے مختص کر دیا، بچوں، خواتین کی بڑی تعداد گورنر ہاؤس امڈ آئی، گورنر ہاؤس میں بچوں کیلئے جھولے لگا دئے گئے
ہم نے نہ صرف گورنر ہاؤس عوام کیلئے حقیقی معنوں میں کھول دیابلکہ بچوں کو سیروتفریح کی سہولیات بھی مہیاکی، حاجی غلام علی

 

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) عید الفطر کے پر مسرت موقع پر عوام کی خوشیاں دوبالا کرنے کیلئے گورنر ہاؤس پشاور عید کے تین دن عوام کیلئے کھلا رہا، عید کے پہلے اور دوسرے روز گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی،نگران صوبائی وزراء، مئیر پشاور حاجی زبیر علی کے ہمراہ گورنر ہاؤس میں عوام کے درمیان موجود رہے اور ہزاروں کی تعداد میں گورنر ہاؤس آنیوالے سیاسی، سماجی، سرکاری، صحافی، اقلیتوں برادری سمیت عام عوام سے عید ملتے رہے۔ اس موقع پر مہمانوں کی مٹھائی، چائے، شربت اور کھانے سے تواضع بھی کی گئی۔

گورنر نے عیدکے پہلے اور دوسرے روز عوام کیلئے گورنرہاؤس کھولنے کے بعد عید کے تیسرے دن گورنر ہاؤس کو فیمیلیز کیلئے کھول دیا، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد گورنرہاؤس پہنچی جہاں بچوں کی سیر و تفریح کیلئے گورنر ہاؤس میں جھولے لگائے گئے تھے اور میجک شو کابھی اہتمام کیاگیاتھا۔ وقتاًفوقتاً مختلف مشروبات اورمٹھائی کے ذریعے بچوں کی خاطر تواضع بھی جاری رہی۔ فیمیلیز کی جانب سے گورنرہاؤس میں گورنرکی جانب سے بچوں کیلئے سیرتفریح کے اہتمام کوسراگیاہا اور گورنر حاجی غلام علی کواس تاریخی اقدام پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔بچوں نے پورا دن گورنرہاؤس میں خوب انجوائے کیا اور کھیل کھودکے علاوہ بچوں نے گورنر کے ساتھ تصویریں بنوائیں اور خوشگوار لمحات کو کیمرے کے ذریعے محفوظ کیا۔ اس موقع پر گورنر بھی بچوں کے ساتھ گھل مل گئے اورانہیں عید کی مبارکباد دی۔
گورنرنے کہاکہ عید کے تین دن گورنرہاؤس کوعام لوگوں کیلئے کھولنے کا مقصد عوام کے ساتھ ملکر عید کی خوشیاں منانا تھا۔ عوام کا احساس محرومی ختم کرنامیری خواہش ہے کیونکہ اس سے پہلے کبھی عوام کو اس طرح خوشیاں بانٹنے کے مواقع مہیا نہیں کئے گئے۔ عید کی حقیقی خوشی مل جل کر بانٹنے سے ہی حاصل ہوتی ہے۔

 

انہوں نے کہاکہ حقیقی معنوں میں گورنرہاؤس کے دروازے عوام کیلئے کھلے رکھے ہیں اور جب سے گورنر کاعہدہ سنبھالاہے تب سے ہرمکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے گورنرہاؤس میں ملاقات کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس پہلے سابق حکومت کی جانب سے گورنرہاؤس کو عوام کیلئے کھولنے کے دعوے کیے گئے تھے لیکن وہ صرف دعوے ہی رہے۔ہم نے گورنر ہاؤس عوام کیلئے حقیقی معنوں میں کھول دیا،جس کی مثال عیدکے تینوں دن گورنرہاؤس کاعوام کیلئے کھلارہناہے۔ گورنرنے عید کے پہلے اوردوسرے دن عید ملنے کے لئے گورنر ہاؤس آنے والوں اورعید کے تیسرے دن آنے والے فیمیلیز اور بچوں کا بھی شکریہ ادا کیا جوکہ اتنے کثیرتعداد میں آئے۔
قبل ازیں عید کے پہلے اور دوسرے روز گورنرکی جانب سے گورنرہاؤس عوام کیلئے کھلا رہا۔پہلے اور دوسرے روز بھی گورنر عوام سے عید ملنے کیلئے گورنر ہاؤس میں موجودرہے۔ دونوں روز صوبائی وزراء،عام عوام سمیت ہرمکتبہ فکر اور سیاسی جماعتوں کارکنان و مشران گورنر ہاؤس آئے اور گورنرسے عید ملے۔ گورنر نے اس موقع پر مہمانوں کو خود مٹھائی پیش کی اورعید کی مبارکبا ددی۔ اقلیتی برادری سے سکھ کمیونٹی اوربشپ ہمفرے سرفراز پیٹر کی قیادت میں مسیحی برادری کے نمائندہ وفود بھی گورنر ہاؤس آئے اور گورنر کواپنے اپنے متعلقہ کمیونٹی کی جانب سے عید کی مبارکباد پیش کی۔

عوام نے حقیقی معنوں میں عید کے تین دن گورنر ہاؤس کھولنے پر دلی مسرت کا اظہار کیا،عوام کاکہناتھاکہ گورنر حاجی غلام علی نے گورنر ہاؤس کھول کرنہ صرف عید کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا بلکہ گورنر کے ساتھ عید مل کر اور گورنر ہاؤس مہمان نوازی پر دلی خوشی ہوئی ہے اور گورنر ہاؤس کھولنے اور عید ملنے کیلئے خود موجود رہنے پر گورنر کو خراج تحسین پیش کیا۔ عوام، سیاسی جماعتوں کے کارکنان اور خاص طور پر فیمیلیز اوربچوں نے گورنر کو زبردست خراج تحسین کیا اورکہاکہ تاریخ میں پہلی دفعہ گورنر نے نہ صرف تین روز گورنرہاؤس کو عوام کیلئے کھول دیا بلکہ خود مہمانوں کی خدمت بھی کرتے رہے۔انہوں نے کہاکہ ایسا محسوس ہورہا تھا کہ اپنے فیملی کے سربراہ کے ساتھ اپنے گھر میں عید اور بچوں کی خوشیوں میں شریک ہیں۔

chitraltimes kp governor house opened for public on eid days 2

 

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی اور نگران وزیر اعلی محمد اعظم خان نے عیدالفطرکی نماز گورنر ہاؤس میں ادا کی۔نگران کابینہ کے اراکین منظور آفریدی، عدنان جلیل، شفیع اللہ خان،فضل الہی، ہدایت اللہ خان،میئرپشاور حاجی زبیر علی، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری،کمشنر پشاور محمد زبیر، اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا مرتضٰی خان، چیئرمین پبلک سروس کمیشن سکندر قیوم کے علاوہ دیگر سرکاری حکام سمیت سیاسی و سماجی اراکین نے بھی گورنر ہاؤس میں نماز عید ادا کی۔اس موقع پر ملک کی سلامتی و خوشحالی، قومی یکجہتی، شہداء کے درجات کی بلندی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر گورنر اور وزیراعلی نمازیوں میں گھل مل گئے اور ان سے عید کی مبارکباد وصول کیں۔

chitraltimes kp governor house opened for public on eid days 3


شیئر کریں: