Chitral Times

Dec 8, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈپٹی کمشنر لویر چترال اور ڈی پی او کا عید کے دن چترال جیل اور حمیدہ ایجوکیشن اینڈ بورڈنگ اکیڈیمی کا دورہ

شیئر کریں:

ڈپٹی کمشنر لویر چترال اور ڈی پی او کا عید کے دن چترال جیل اور حمیدہ ایجوکیشن اینڈ بورڈنگ اکیڈیمی کا دورہ

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد علی اور ڈی پی او اکرام اللہ نے عید کے روز مختلف اداروں کا وزٹ کیا۔ عید کے پہلے روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر  اور ڈپٹی کمشنر  نے عید کی خوشیاں حمیدہ ایجوکیشن اینڈ بورڈنگ اکیڈمی میں زیر تعلیم یتیم بچوں کے ساتھ منائی۔اور ساتھ انھوں نے ڈسٹرکٹ جیل کا بھی دورہ کیا ۔

ڈی۔پی۔او اور ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نے حمیدہ ایجوکیشن اینڈ بورڈنگ اکیڈمی کے بچوں کے ساتھ وقت گزارا, بچوں کے سر پر دست شفقت رکھا اور بچوں کے ساتھ گھل مل گئے۔ انہیں عید کی مبارکباد دی اور بچوں میں مٹھائی اور عیدی تقسیم کی۔

 

chitraltimes dc and dpo lower chitral visit hamida edu and boarding academy 5

chitraltimes dc and dpo lower chitral visit hamida edu and boarding academy 3

عید الفطر دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے خوشی اور جشن کا وقت ہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ اور ڈپٹی کمشنر محمد علی خان نے ڈسٹرکٹ جیل دنین کا دورہ کیا قیدیوں کو عید کی مبارکباد دی اور ان میں تحائف تقسیم کئیں۔ اس موقع پر ڈی۔پی او لوئر چترال نے کہا کہ مسلمان ایک دوسرے کے بھائی ہے اور بحثیت مسلمان ہم سب لازم ہے کہ ایک دوسرے کے خوشیوں میں شریک ہوں ۔ہمیں جرم سے نفرت ہے مجرم سے نہیں آپ ایک اچھا انسان بننے کی کوشش کریں اور یہاں سے ہنر سیکھ کر زندگی میں ایک اچھا انسان بننے کی کوشش کریں اور بہترین شہری ہونے کا ثبوت دیں ۔

Chitraltimes dc and dpo chitral jail visits on eid 2

Chitraltimes dc and dpo chitral jail visits on eid 4a

Chitraltimes dc and dpo chitral jail visits on eid 4

 

اس سے قبل پولیس لائن لوئر چترال میں پولیس افسران اور جوانوں کے لئے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ, ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان, ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈکوارٹر احمد عیسی, ایس ڈی۔پی۔او سرکل ایون حسن اللہ، ایس ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ تمیزالدین ,ڈی۔ایس۔پی۔لیگل شیر محسن الملک و دیگر پولیس افسران اور جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ اور ڈپٹی کمشنر چترال محمد علی خان نے فرداً فرداً جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔

اس موقع پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال اور ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نے یادگار شہدا پر پھول چڑھایے اور فاتحہ خوانی کی۔ رمضان المبارک اور عید کے دوران بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے پر پولیس افسروں اور جوانوں کو شاباشی دی اور کہا کہ ماہ صیام اور عید کے پر مسرت موقع پر اپنے خاندان والوں سے دور رہ کر اپنے فرائض منصبی انجام دینے والے افسران اور جوانان ہمارا فخر ہے۔

chitraltimes dpo and dc police line visit on eid day 1

chitraltimes dpo and dc police line visit on eid day 2 1 chitraltimes dpo and dc police line visit on eid day 3


شیئر کریں: