Chitral Times

Dec 8, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

حکومت نے موسم گرما کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل کر دیے

Posted on
شیئر کریں:

حکومت نے موسم گرما کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل کر دیے

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)وفاقی حکومت نے موسم گرما کے لئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل کر دیے۔حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق موسم گرمامیں سرکاری دفاتر صبح ساڑھے 7 بجے کھلیں گے۔دن 1 بجے سے ڈیڑھ بجے تک کھانے اور نماز کا وقفہ کیا جائے گا، سرکاری دفاتر سہ پہر ساڑھے 3 بجے بند ہوں گے۔

 

حج انتظامات کا جائزہ اور حجاج کیلئے وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہٰ محمود گزشتہ رات سعودی عرب روانہ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)حج انتظامات کا جائزہ اور حجاج کیلئے وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہٰ محمود گزشتہ رات سعودی عرب روانہ ہو گئے۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق وزیر مذہبی امور تمام اخراجات خود کریں گے۔ عمرہ کی ادائیگی اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری کے ساتھ ساتھ سعودی حکام سے ملاقاتیں کرینگے۔ پاکستان حج مشن مکہ مکرمہ اور پاکستان ہاؤس مدینہ کا دورہ اور حج انتظامات پر بریفنگ لیں گے۔


شیئر کریں: