
ڈپٹی کمشنر لویر چترال نے شدید عوامی مطالبے پر اسامہ وڑائچ پارک کو عید الفطر کے پہلے تین دنوں میں فیملیز کے لئے مختص کردیا
ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد علی نے شدید عوامی مطالبے پر اسامہ وڑائچ پارک کو عید الفطر کے پہلے تین دنوں میں فیملیز کے لئے مختص کردیا
چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد علی نے شدید عوامی مطالبے پر اسامہ وڑائچ پارک کو عید الفطر کے پہلے تین دنوں میں فیملیز کے لئے مختص کردیا ۔ جمعرات کے روز اپنے دفتر سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں انہوں نے فیملی کے بغیر پارک میں داخلے کو سختی سے بند کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد عید کے موقع پر پارک میں سیر و تفریح کے لئے آنے والی خاندانوں کو صاف ستھرا ماحول کی فراہمی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال عیدیں کے مواقع پر پارک میں منچلے نوجوانوں نے پارک کے احاطے میں فیملیز کو پریشان کردیا تھا۔ دریں اثناء عوامی حلقوں نے ڈی سی لویر چترال کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔