
تمام اضلاع کی انتظامیہ اور پولیس چاند رات کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے واقعات کے موثر تدارک کے لئے تمام تر ضروری اقدامات یقینی بنائیں۔ نگران وزیراعلیِ خیبرپختونخوا
تمام اضلاع کی انتظامیہ اور پولیس چاند رات کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے واقعات کے موثر تدارک کے لئے تمام تر ضروری اقدامات یقینی بنائیں۔ نگران وزیراعلیِ خیبرپختونخوا
پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے صوبہ کے تمام اضلاع کی انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ چاند رات کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے واقعات کے موثر تدارک کے لئے تمام تر ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں، ہوائی فائرنگ کرنے والوں پر کڑی نظر رکھی جائے اور اس غیر قانونی فعل کے مرتکب افراد کو فوری طور پر گرفتار کرکے ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے انتظامیہ کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ قانونی اور انتظامی اقدامات کے ساتھ ساتھ اپنے اپنے علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے سد باب اور اس معاشرتی برائی کے خاتمے کے لئے مقامی علمائے کرام کی خدمات حاصل کریں تاکہ ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جاسکے۔ وزیر اعلی نے کہا ہے کہ ہوائی فائرنگ کی آندھی گولی کسی بھی گھرانے کی خوشیوں کو ماتم میں تبدیل کر سکتی ہے یا کسی کو عمر بھر کی معذوری سے دوچار کر سکتی ہے لہذا انتظامیہ اور پولیس اس کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے شہریوں پر بھی زور دیا ہے کہ وہ چاند رات کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے گریز کریں۔ نگران وزیر اعلی نے پولیس کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ صوبہ بھر میں عید الفطر کی نماز کے اجتماعات کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔