Chitral Times

May 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخوا میں رمضان المبارک میں سرکاری مفت آٹا پیکیج کے تحت تقریباًتقریباً 52لاکھ 3 ہزار سے زیادہ خاندانوں میں آٹا تقسیم کیا گیا.محکمہ فوڈ

Posted on
شیئر کریں:

خیبرپختونخوا میں رمضان المبارک میں سرکاری مفت آٹا پیکیج کے تحت تقریباًتقریباً 52لاکھ 3 ہزار سے زیادہ خاندانوں میں آٹا تقسیم کیا گیا.محکمہ فوڈ

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوا میں رمضان المبارک میں سرکاری مفت آٹا پیکیج کے تحت تقریباًتقریباً 52لاکھ 3 ہزار سے زیادہ خاندانوں میں آٹا تقسیم کیا گیا جو مقررہ ہدف کا تقریباً 90 فیصد بنتا ہے صوبے کے تمام اضلاع میں پیسا ہوا آٹا وافر مقدار میں موجود ہے جس کی وجہ سے بعض فلور ملز کو سرکاری گندم کی فراہمی عارضی بنیاد پر معطل کی گئی یے، صوبے کے تمام اضلاع میں پیسا ہوا آٹا وافر مقدار میں موجود ہے جس کی وجہ سے بعض فلور ملز کو سرکاری گندم کی فراہمی عارضی طور پر معطل کی ہیموجودہ پیسا ہوا سرکاری آٹے کی تقسیم کے بعد حسب ضرورت فلور ملز کو سرکاری گندم فراہم کیا جائے گا

 

اس سلسلے میں محکمہ خوراک نیتازہ ترین اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں رمضان سرکاری مفت آٹا پیکج کے تحت تقریباً 52لاکھ 3 ہزارخاندانوں یعنی مقررہ ہدف کے 90 فیصد خاندانوں میں آٹا تقسیم کیا جا چکا ہے اور باقی خاندانوں کو بھی رمضان ہی میں سرکاری اٹا فراہم کیا جائے گا محکمہ خوراک کے حکام کے مطابق صوبے میں گندم وافر مقدار میں موجود ہے اور گندم کی کمی کا کوئی خدشہ نہیں ہے اس سلسلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاسکو سے خریدی گئی ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن مزید گندم عنقریب صوبے کو پہنچ جائے گی واضح رہے کہ رمضان پیکج کے تحت تقریباً ایک کروڑ 72 لاکھ آٹے کے 10 کلو کے تین تھیلے 57 لاکھ 50 ہزار سے زائد مستحق گھرانوں میں تقسیم کی جائے گی،صوبہ بھر میں آٹے کی تقسیم 5122 رجسٹرڈ آٹا ڈیلرز، 90 موبائل ویل(ٹرک) جبکہ 103 یوٹیلیٹی اسٹورز اور 18یوٹیلیٹی موبائل ویل کے ذریعے کی جا رہی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
73660