
گندم، چینی، کھاد و دیگر اشیائے ضروریہ کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔ چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری
گندم، چینی، کھاد و دیگر اشیائے ضروریہ کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔ چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری
پشاور (چترال ٹایمز رپورٹ ) چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیر صدارت گندم، چینی، کھاد و دیگر اشیائے ضروریہ کی سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اہم اجلاس سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری خوراک، داخلہ، انڈسٹریز، زراعت سمیت متعلقہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی ملک سے باہر اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اسی طرح ذخیرہ اندوزی کے تدارک کے لئے ضلعی انتظامیہ ڈیلرز کے سٹاک کی نگرانی کرے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مختلف محکموں کی نمائندگی پر مشتمل مشترکہ چیک پوائنٹس پر سرحدی اضلاع میں اشیائے ضروریہ کی نقل و حمل کی نگرانی کرے گی۔کمشنر آفس میں اشیائے ضروریہ کی سمگلنگ روکنے کیلئے کنٹرول روم کام کرے گا اور شکایات کے ازالے کیلئے بھی لائحہ عمل ترتیب دیا جائے۔
چیف سیکرٹری نے کہا کہ سرحدی اضلاع میں ضرورت سے زیادہ اشیائے ضروریہ کی سپلائی کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات اور ضرورت سے زیادہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے سمگلنگ کی روک تھام کے لئے سیکرٹری خوراک، زراعت، داخلہ اور ضلعی انتظامیہ باہمی کوآرڈینیشن کے ذریعے کام کریں۔
سینئر ممبر بورڈ آف ریوینیو اکرام للہ خان کی سربراہی میں ڈینگی ایکشن پلان بارے اجلاس
پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) سینئر ممبر بورڈ آف ریوینیو اکرام اللہ خان کی صدارت میں ڈینگی کے پھیلاو، خطرات اور ہاٹ سپاٹ اضلاع میں اس کی روک تھام کیلئے بنائے گئے ایکشن پلان پر اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری انفارمیشن مختیار احمد، سیکرٹری ہیلتھ محمود اسلم، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن انیلا فہیم، سیکرٹری ایلیمنٹری سیکنڈری ایجوکیشن معتصم بااللہ، سپیشل سیکرٹری ہیلتھ عطاالرحمان و ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔
محکمہ صحت کے ڈینگی اینڈ ویکٹر ڈیزیز پروگرام انچارج ڈاکٹر قاسم نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 2022 میں ڈینگی کی سب سے زیادہ کیسز 9 ہزار پشاور میں رپورٹ ہوئے۔امسال زیادہ تر کیسز ایسے ہیں جنہوں نے کراچی سے پختونخواہ میں سفر کیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ علامات ظاہر نہ ہونے پر مریض کا ٹیسٹ نہیں کیا جاتا نوے فیصد سے زیادہ مریضوں کو علامات ظاہر ہی نہیں ہوتی اور وہ گھر پر ہی رہتے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ فی الوقت ڈینگی لاروے کی حالت صوبے میں انڈر کنٹرول ہیں۔ ضلع پشاور میں 16 یونین کانسلز کم رسک جبکہ 15 ہائی رسک یونین کونسلز ہیں۔ اسی طرح نوشہرہ میں بدرشی، اکوڑہ خٹک اور کھٹی خیل ہائی رسک یونین کونسلز ہیں۔
سینئیر ممبر بورڈ آف ریوینیو نے ہدایات جاری کیں کہ سرکاری ملازمین و افسروں کے گھروں اور ریسٹ ہاوسز میں بھی ڈینگی لاروا کی سرویلنس کی جائے ۔ ٹائر شاپس، سپئیر پارٹس کی دکانوں و دیگر جگہوں پر خصوصی چیکنگ ہونی چاہیے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس مرتبہ بھی ملٹی سیکٹوریل تدبیر کے زریعے ڈینگی کا سد باب کیا جارہا ہے۔ لائن ڈیپارٹمنٹ کی تربیت جاری ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کو بھی روزانہ کی بنیاد پر ایڈوائزری رپورٹس بھیجی جارہی ہیں۔
ڈی جی ہیلتھ نے بتایا کہ ہر ضلعی ہسپتال میں دس بستروں پر مشتمل ڈینگی مُختص وارڈ تشکیل دیا ہوتا ہے۔ ملٹی سیکٹورل اپروچ کے زریعے ڈینگی پر صوبے میں قابو پایا جاسکتا ہے۔
سینئیر ممبر بورڈ آف ریوینیو نے بتایا کہ لوکل گورنمنٹ خود ڈینگی ایکشن پلان بنائے تاکہ ڈینگی کا سدباب ممکن ہوسکے ۔ ڈینگی آگاہی واک، ڈینگی آگاہی ڈے اور ڈینگی والنٹئیرز بنائے جائیں تاکہ عوام میں حساسیت زیادہ ہو۔تمام لائن ڈیپارٹمنٹ اپنے اپنے ایکشن پلان بنالیں۔ سماج میں آگاہی اور سکول کی اسمبلیوں میں ڈینگی آگاہی سیشنز کا انعقاد کیا جائ.