Chitral Times

Dec 8, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایک ہی دن عام انتخابات کا انعقاد، جماعت اسلامی عید کے بعد اے پی سی بلائے گی

Posted on
شیئر کریں:

ایک ہی دن عام انتخابات کا انعقاد، جماعت اسلامی عید کے بعد اے پی سی بلائے گی

لاہور(چترال ٹایمزرپورٹ) جماعت اسلامی نے عید الفطر کے بعد ون پوائنٹ ایجنڈے پر آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرنے کی تجویز دے دی۔ذرائع کے مطابق سیاسی منظر نامے پر بڑی پیشرفت کیلئے آل پارٹیز کانفرنس جماعت اسلامی کی قیادت میں ہو گی، کانفرنس میں عمران خان اور شہباز شریف کو بلانے کیلئے رابطے شروع کر دیئے گئے، آل پارٹیز کانفرنس کا ون پوائنٹ ایجنڈا “عام انتخابات کے ایک ہی دن انعقاد پر اتفاق رائے” ہوگا۔جماعت اسلامی کا موقف ہے کہ مختلف تاریخوں میں انتخابات کا انعقاد ملک کے مفاد میں نہیں لہٰذا حکومت اور اپوزیشن الیکشن بارے ایک تاریخ میں اتفاق کریں، حکومت کو اکتوبر سے قبل جبکہ تحریک انصاف کو مئی کے بعد الیکشن کیلئے رضامند کرنے کی کوشش کی جائے گی۔پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے نامزد وفود سے جماعت اسلامی کی قیادت کے اے پی سی سے پہلے مذاکرات ہوں گے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق گزشتہ روز شہباز شریف اور عمران خان سے الگ الگ ملاقاتیں کر کے ابتدائی بات چیت کا آغاز کر چکے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کی جانب سے خواجہ سعد رفیق اور سردار ایاز صادق کو جماعت اسلامی سے معاملات آگے بڑھانے کیلئے گرین سگنل دے دیا گیا۔

 

آئندہ الیکشن میں نوجوان ووٹرز کا کردار اہمیت اختیار کر گیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)ملک میں الیکشن 2023ء میں نوجوان ووٹرز کا کردار انتہائی اہم ہوگا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے آئندہ عام انتخابات سے قبل ووٹرز کا ڈیٹا جاری کردیا۔ای سی پی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کل ساڑھے 12 کروڑ رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، جن میں سے بڑی تعداد کی عمریں 35 سال سے کم ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق 18 سے 25 سال کی عمر کے ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 31 لاکھ ہوچکی ہے۔ای سی پی ڈیٹا کے مطابق ملک میں 26 سے 35 سال کے ووٹرز کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 26 لاکھ 18 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔یوں ملک میں 18 سے 35 سال کے نوجوان مرد و خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 57 لاکھ 18 ہزار سے زائد ہے۔


شیئر کریں: