Chitral Times

Dec 6, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

“داخلہ مہم کے لیے مختص ٹارگٹ سے اوپر جانے والے پرنسپلز اور ہیڈ ماسٹرز کو خصوصی انعام اور تعریفی اسناد سے نوازا جائے گا، نگران مشیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم رحمت سلام خٹک”

Posted on
شیئر کریں:

“داخلہ مہم کے لیے مختص ٹارگٹ سے اوپر جانے والے پرنسپلز اور ہیڈ ماسٹرز کو خصوصی انعام اور تعریفی اسناد سے نوازا جائے گا، نگران مشیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم رحمت سلام خٹک”

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) مشیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم رحمت سلام خٹک صاحب کی سربراہی میں سکول داخلہ مہم کے حوالے سے صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز زنانہ اور مردانہ کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری تعلیم سید معتصم باللہ شاہ، ڈائریکٹر تعلیم اقبال خان ، ڈائریکٹر EMIS سردار خان، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عبد الاکرم، کمیونیکیشن سپیشلسٹ فخر عالم ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر ادریس اور دیگر سینئر افسران شریک تھے۔ صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز نے اجلاس کے شرکاء کو داخلہ مہم کے حوالے سے اپنی پراگرس کی رپورٹ پیش کی جس پر شرکاء کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کی کاوشوں کو حوصلہ افزا قرار دیا گیا ۔

 

سیکرٹری تعلیم نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے علاقے کے سیاسی اور سماجی رہنماؤں ، علمائے کرام اور سول سوسائٹی کے لوگوں سے اس کار خیر میں حصہ ڈالنے کے لیے تعاون کی اپیل کریں۔ سکولوں سے باہر بچوں کو سکولوں میں لانے کے لیے اساتذہ اور انتظامی افسران کو اسکول اور دفاتر کی چار دیواری سے باہر نکل کر معاشرے کے تمام طبقات کے لوگوں کے ساتھ ملنے کی بھی تاکید کی گئی۔ تمام ضلعی افسران کو ہدایات دی گئی کہ وہ بچوں کے ساتھ ساتھ بچیوں کے داخلہ پر بھی خصوصی توجہ دیں تاکہ تمام بچیوں کو بھی تعلیم کی نعمت سے فیضیاب کیا جا سکے۔ اجلاس میں قبائلی اضلاع میں داخلہ مُہم کو مزید متحرک بنانے پر زور دیا گیا تاکہ وہاں تعلیم کے معیار اور مقدار کو باقی اضلاع کے برابر لایا جا سکے۔ مشیر تعلیم کا کہنا تھا کہ پرائمری سکول ہمارے بچوں کی بنیاد ہیں ہمیں ان پر زیادہ سے زیادہ فوکس کرنا پڑے گا۔ جو پرنسپل اور اساتذہ داخلہ مہم کے دوران ٹارگٹس کو پورا کریں گے ان کے اعزاز میں صوبائی لیول پر تقریب منعقد کی جائے گی، جس میں ان کو نقد انعام اور خصوصی اسناد سے نوازا جائے گا۔

 


شیئر کریں: