Chitral Times

Dec 8, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال میں پہلی مرتبہ گورنمنٹ ٹریژری نے کام شروع کردیا ، ڈپٹی کمشنر نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا

Posted on
شیئر کریں:

اپر چترال میں پہلی مرتبہ گورنمنٹ ٹریژری نے کام شروع کردیا ، ڈپٹی کمشنر نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا

اپر چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں پہلی دفعہ گورنمنٹ ٹریژری نے کام شروع کردیا ہے۔ جمعہ کے روز ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد خالد زمان نے نیشنل بینک بونی میں فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کیا ۔ اس موقع ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر فدا الکریم،تمام کمرشل بینکوں کے منیجر صاحباں تجار یونین کے سابق صدر محمد شفیع و دیگربھی موجود تھے۔

اس موقع پر مختصر خطاب میں منیجر نیشنل بینک بونی محی الدین نے کہاکہ اس سہولت کی عدم دستیابی کی بنا اپر چترال کے عوام کو وقت کے ساتھ وسائل کے ضیایع کا سامنا تھا تمام سرکاری چیک کیش کرانے کے لیےچترال لوئیر جانا پڑتا تھا۔ملازمین کے تنخواہ و پنشن غیر ضروری تاخیر کا شکار ہوتے تھے ۔اب ٹریژری کی منظوری اور قیام سے وہ تمام مسائل اپر چترال میں آسانی سے حل ہونگے۔ ان کے علاوه چالان وغیرہ کے لیے بھی لوئیر چترال جانے کی ضرورت باقی نہ رہی جو پہلے سب کچھ چترال میں ہوتے تھے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اپر محمد خالد زمان نے عوام کے لیے سہولت کو خوش ائیند قرار دیکر خوشی کا اظہار کیا۔توقع ظاہر کی کہ اس کے بھر پور فوائد اپر چترال کے عوام کو حاصل ہونگے ۔سول سوسائٹی اور بازار کی طرف سے سابق صدر محمد شفیع نے ٹریژری کے قیام میں کردار ادا کرنے پر انتظامیہ اور نیشنل بینک کے متعلقہ تمام حکام کا شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھا اس سہولت سے کاروباری حضرات کو خاطر خواہ فوائد حاصل ہونگے ۔

یادرہے کہ اپر چترال ضلع بننے کے بعد بعض سہولیات اب تک فراہم نہیں کیے جاسکے ہیں ان میں ایک ضروری سہولت گورنمنٹ ٹریژری کے سہولت کا نہ ہونا بھی شامل تھا جو اب عوامی مطالبہ، انتظامیہ اور نیشنل بینک کی خصوصی دلچسپی سے منظور ہو کر باقاعدہ کام شروع کر دیا ۔ جس میں تمام مرکزی اورصوبائی حکومت کےسرکاری چیک اپر چترال ہی میں با آسانی سے کیش ہونگے۔

chitraltimes dc upper inagurated govt treasury booni2 chitraltimes dc upper inagurated govt treasury booni


شیئر کریں: