Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبے کی تاجربرادری نے آئندہ بجٹ کے لئے چارٹرڈ آف اکانومی پیش کردیا۔ سرتاج احمد

شیئر کریں:

صوبے کی تاجربرادری نے آئندہ بجٹ کے لئے چارٹرڈ آف اکانومی پیش کردیا۔ سرتاج احمد
مختلف محکموں سے توانائی سمیت صنعتی ومائننگ کے شعبوں کی ترقی کے لئے تجاویزاورسفارش طلب

 

پشاور ( چترال ٹایمز رپورت ) خیبرپختونخوامیں توانائی سمیت صنعتی ومائننگ کے شعبوں کی ترقی کے لئے آئندہ بجٹ میں روڈ میپ متین کرنے کے بارے میں تاجربرادری نے چارٹر ڈآف اکانومی پیش کردیا ہے جس کے تحت مختلف محکموں سے سفارشات و تجاویزطلب کرلی گئی ہیں جو آئندہ صوبائی بجٹ میں شامل کرکے صوبے کی معیشت کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔ان خیالا ت کا اظہارسپیشل سیکرٹری توانائی تاشفین حیدرکی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیاگیا۔اجلاس میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ ایڈسٹری ( ایف پی سی سی آئی) کے کوآرڈینیٹرسرتاج احمد خان کی قیادت میںتاجربرادری کے وفد نے خصوصی طورپر شرکت کی۔اجلاس میںKP انوسٹمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو جاویدخٹک،ایم ڈی مائننگ سمیت ایڈیشنل سیکرٹریزتوانائی آصف خان،ڈاکٹرقاسم جدون اورعبدالحسیب کے علاوہ پیڈوکے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

 

اجلاس میں کوآرڈینیٹرایف پی سی سی آئی سرتاج احمد خان نے صوبے میں توانائی شعبے کی ترقی کے لئے مختلف توانائی منصوبوں کو ویلنگ ماڈل پرمنتقل کرکے صنعتی شعبے کو سستے داموں بجلی کی فروخت پرزوردیا اور صوبے میں توانائی کے جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کو صنعتی شعبے کے ترقی کے لئے سنگ میل قراردیا۔انہوں نے مشیرتوانائی وخزانہ حمایت اللہ خان کی توانائی کے شعبے کے لئے گرانقدرخدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر KPانوسٹمنٹ بورڈ کے سربراہ جاویدخٹک نے صوبے کے اکنامک زونز کی ترقی کے لئے توانائی منصوبوں کو اہم قراردیا اورمختلف تجاویز بھی پیش کیں۔ ایم ڈی مائن اینڈ منرل نے بھی آئندہ بجٹ میں اپنے محکمے کی تجاویز پیش کرنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری توانائی تاشفین حیدرنے تاجر برادری کی طرف سے ہائیڈل،انڈسٹریل ،مائننگ ،تیل وگیس کی تلاش سمیت شمسی توانائی کے شعبوں کی ترقی کے لئے مجوزہ چارٹرآف اکانومی سے اتفاق کرتے ہوئے مختلف محکموں سے تجاویزاورسفارشات طلب کرکے آئندہ اجلاس میں صوبائی بجٹ میں پیش کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کرنے پر زوردیاہے۔

chitraltimes fpcci meeting with secretary2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
73545