Chitral Times

Dec 8, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ سماجی بہبود معاشرے کے خصوصی افراد اور کمزور طبقے کی فلاح وبہبود کیلیے قائم کیا گیا ہے۔ زمہ داریوں کو نبھانے میں غفلت نہ برتی جایے۔ معاون خصوصی سلمیٰ بیگم 

شیئر کریں:

محکمہ سماجی بہبود معاشرے کے خصوصی افراد اور کمزور طبقے کی فلاح وبہبود کیلیے قائم کیا گیا ہے۔ زمہ داریوں کو نبھانے میں غفلت نہ برتی جایے۔ معاون خصوصی سلمیٰ بیگم

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی معاون خصوصی برائے زکوٰۃ وعشر سماجی بہبود خصوصی تعلیم اور ترقی خواتین سلمیٰ بیگم نے ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئیر آفیسرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ فلاحی کاموں میں تیزی لائی جائے اور اپنی زمہ داریوں کو نبھانے میں غفلت نہ برتی جایے محکمہ سماجی بہبود معاشرے کے خصوصی افراد اور کمزور طبقے کی فلاح وبہبود کیلیے قائم کیا گیا ہے، نگران معاون خصوصی نے یہ ہدایات صوبے کے تمام سوشل ویلفئیر آفیسرز کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں ڈائریکٹوریٹ آف سوشل ویلفئیر کے کمیٹی روم میں ہونے والے اجلاس میں ڈائریکٹر سماجی بہبود سمیت پشاور، مردان، سوات، نوشہرہ، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، دیر، ملاکنڈ، چترال، ہری پور، مانسہرہ اور دیگر اضلاع ضلعی سوشل ویلفئیر آفیسرز نے شرکت کی.

 

اجلاس میں نگران معاون خصوصی کو ہر ضلع میں ہونے والی سوشل ویلفئیر کی سرگرمیوں اور فلاحی کاموں کے بارے میں ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئیر آفیسر نے تفصیلی بریفنگ دی اجلاس میں صوبے کے اضلاع میں مختلف فلاحی کاموں اور سرگرمیوں جن میں رمضان دسترخوان، بحالی مراکز، ویلفئیر ہوم، پناہ گاہوں، دستکاری سنٹرز، دارلامان، دارالکفالہ، سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس، ورکنگ وومن ہاسٹل، ووکیشنل ٹریننگ سنٹرز، ادراہ برائے بصارت سے محروم بچوں اوردیگر پر تفصیل سے گفتگو ہوئی جبکہ ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئیر آفیسرز نے نگران معاون خصوصی کو اضلاع میں سماجی بہبود کے دفاتر میں سٹاف کی کمی اور انتظامی امور چلانے میں درپیش مسائل ومشکلات سے بھی آگاہ کیا نگران معاون خصوصی سلمیٰ بیگم نے ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئیر آفیسرز کو یقین دلایا کہ انکے مسائل کو حل کرنے کیلیے عملی اقدامات اٹھائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کی مدد کرنا ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے۔

 

جرمن ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی جی ائی زی سارک پروجیکٹ نے محکمہ صحت کو 100 وہیل چئیر زاور 100 واکرزعطیہ کردیے

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) جرمن ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے سارک پروجیکٹ کے تحت خیبرپختونخوا محکمہ صحت کو 100 وہیل چئیرزاور 100 واکرزعطیہ کردیے گئے ہیں۔ اس ضمن میں محکمہ صحت کے کانفرنس روم میں ایک مختصر تقریب منعقد ہوئی جس میں مشیر صحت ڈاکٹر عابد جمیل، سیکرٹری صحت محمود اسلم اور ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی کے علاوہ جی آئی زی سارک پروجیکٹ کے ایوالیوویشن ایڈوائزر ڈاکٹر اکبر عباس بنگش نے بھی شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی نے مشیر و سیکرٹری ہیلتھ کی موجودگی میں باقاعدہ طور پر جی آئی زی حُکام سے وہیل چئیر زاور واکرز وصول کئے۔ اس موقع پر مشیر صحت کا کہنا تھا کہ یہ اشیا دور افتاد علاقوں کے ہسپتالوں کو حسب ضرورت ارسال کی جائیں۔ سیکرٹری ہیلتھ محمود اسلم نے اتفاق کرتے ہوئے احکامات جاری کیئے کہ وہیل چئیرز اور واکرز کی حسب ضرورت منتقلی اور حوالگی کیلئے طریقہ کار وضع کرکے فوری طور پر متعلقہ ہسپتالوں کو مُنتقل کی جائیں۔ جی آئی زی سارک پروجیکٹ کے ایوالیوویشن ایڈوائزر ڈاکٹر اکبر عباس بنگش کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سارک پروجیکٹ کے تحت افغان کمشنریٹ اور سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کو بھی 100 وہیل چئیرز اور 100 واکرز دئیے جارہے ہیں۔ اس پروجیکٹ کا مقصد میزبان برادری اور افغان مہاجرین کو سماجی سپورٹ کی فراہمی ہے۔


شیئر کریں: