Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انتخابی فنڈز کی عدم فراہمی، متعلقہ حکام چیف جسٹس کے چیمبر طلب

شیئر کریں:

انتخابی فنڈز کی عدم فراہمی، متعلقہ حکام چیف جسٹس کے چیمبر طلب

اسلام ا ٓباد(چترال ٹایمز رپورٹ)پنجاب میں عام انتخابات کے لیے فنڈز کی عدم فراہمی پر متعلقہ حکام کو سپریم کورٹ نے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کے چیمبر میں طلب کر لیا۔رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے تمام حکام کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔سپریم کورٹ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 اپریل کو سیکریٹری خزانہ اور اٹارنی جنرل سمیت حکام کو ان چیمبر طلب کیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں انتخابات کے لیے فنڈز کی عدم فراہمی عدالتی احکامات کی حکم عدولی ہے، عدالتی حکم عدولی کے نتائج قانون میں واضح اور سب کے علم میں ہیں۔سپریم کورٹ نے نوٹس میں کہا کہ تمام افسران 14 اپریل کو چیف جسٹس چیمبر میں پیش ہوں، الیکشن کے لیے فنڈز کی فاہمی توہین عدالت کی کارروائی سے زیادہ اہم ہے۔عدالت نے گورنر اسٹیٹ بینک کو دستیاب وسائل سے متعلق تمام تفصیلات بھی ہمراہ لانے کا حکم دیا ہے جبکہ سیکریٹری خزانہ کو بھی تمام ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بتایا جائے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کیوں نہیں کیا گیا۔عدالت نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات سے متعلق تمام ریکارڈ بھی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ سیکریٹری قانون، ڈائریکٹر قانون پنجاب اور کے پی میں انتخابات سے متعلق تمام ریکارڈ کے ساتھ 14 اپریل کو دن 11 بجے پیش ہوں۔

 

سپریم کورٹ کا پنجاب الیکشن کیلئے فنڈز نہ دینے پر حکومت و اسٹیٹ بینک کو نوٹس

اسلام آباد(سی ایم لنکس)پنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز کی عدم فراہمی پر سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل، گورنر اسٹیٹ بینک، سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا۔نوٹس میں کہا گیا کہ الیکشن کیلئے فنڈز کی فراہمی توہین عدالت کی کارروائی سے زیادہ اہم ہے، لیکن الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے فنڈز فراہم نہیں کئے، جو عدالتی احکامات کی حکم عدولی ہے، جس کے نتائج قانون میں واضح ہیں۔چیف جسٹس نے تمام افسران کو پرسوں 14 اپریل کو چیمبر میں طلب کر لیا اور گورنر اسٹیٹ بینک کو دستیاب وسائل سے متعلق تمام تفصیلات بھی ہمراہ لانے کا حکم دیا۔عدالت نے سیکرٹری خزانہ کو بھی تمام ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کرتے ہوئے استفسار کیا بتایا جائے کہ سپریم کورٹ نے احکامات پر عمل کیوں نہیں کیا گیا۔عدالت نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کے حوالے سے تمام ریکارڈ بھی فراہم کرنے کا حکم دیا۔

 

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف ایک اور درخواست دائر

اسلام آباد(سی ایم لنکس)سپریم کورٹ میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف ایک اور درخواست دائر کر دی گئی۔عدالتِ عظمیٰ میں درخواست راجہ عامر اور امیر عبداللّٰہ ایڈووکیٹ نے دائر کی۔درخواست گزاروں نے استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کو کالعدم قرار دیا جائے۔درخواست میں مو قف اپنایا گیا ہے کہ مجوزہ قانون عدلیہ کی آزادی کے منافی ہے۔درخواست میں مو قف اختیار کیا گیا ہے کہ مجوزہ قانون حکومتی بد نیتی کی بنیاد پر نافذ کیا جا رہا ہے۔درخواست میں وفاق، وزارتِ قانون اور وزیرِ اعظم کے پرنسپل سیکریٹری کو فریق بنایا گیا ہے۔


شیئر کریں: