Chitral Times

Dec 8, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مستوج  اوربونی میں گورنمنٹ سکولوں میں داخلہ مہم کے سلسلے میں اگہی واک کا اہتمام

Posted on
شیئر کریں:

مستوج  اوربونی میں گورنمنٹ سکولوں میں داخلہ مہم کے سلسلے میں اگہی واک کا اہتمام

اپر چترال(چترال ٹائمز رپورٹ) صوبہ خیبر پختونخوا میں داخلہ مہم 2023 اپریل کے مہینے سے شروع ہوچکا ہے۔ اس سلسلے میں آج محکمہ تعلیم اپر چترال کے افسران، اساتذہ کرام اور طلباء و طالبات نے بونی میں داخلہ مہم جو گورنمنٹ پرائمیری سکول ٹیک لشٹ سے بونی بازار تک ایک واک کے ساتھ کیا ۔ واک میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر محکمہ تعلیم اپر چترال مفتاح الدین و دیگر افسران کے علاوہ اساتذہ اور طلباءو طالبات نے شرکت کی۔

اسی طرح مستوج میں بھی داخلہ مہم کے حوالے سے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مستوج سے بازار تک ایک واک کا اہتمام کیا گیا جس کی سربراہی پرنسپل محمد جمعہ خان، جملہ سٹاف اور بڑی تعداد میں طلباء اس مہم میں شرکت کیں۔

داخلہ مہم کی مناسبت سے نئے داخلے کے لئے آئے ہوئے بچوں کا داخلہ کیا گیا اور مفت درسی کتب بھی بچوں میں تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسڑکٹ ایجوکیشن افیسر، ڈپٹی ڈی۔ای۔او اور دیگر مقررین نے  کا کہنا تھا کہ تعلیم ہر بچہ یا بچی کا بنیادی حق اور ضرورت ہے اسی لئے کوئی بچہ زیور تعلیم سے محروم نہ رہے۔
مقررین کا مزید کہنا تھا کہ حکومت خیبر پختونخوا بچون کو مفت تعلیم اور ساتھ ضروری سہولیات باہم پہنچا رہی ہے۔ عوام اور والدین اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنے بچوں کو سکول میں داخلہ کرائیں جسمیں بچون کا اپنا روشن مستقبل اور ملک کی ترقی پوشیدہ ہے۔

chitraltimes enrolment walk upper chitral 4 chitraltimes enrolment walk upper chitral 5

chitraltimes enrolment walk upper chitral 2 chitraltimes enrolment walk upper chitral 6 chitraltimes enrolment walk upper chitral 1


شیئر کریں: