Chitral Times

Dec 1, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گورنرحاجی غلام علی کا ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی کے سرپلس بجٹ سے خسارہ بجٹ ہونے پر اظہارتشویش

Posted on
شیئر کریں:

گورنرحاجی غلام علی کا ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی کے سرپلس بجٹ سے خسارہ بجٹ ہونے پر اظہارتشویش
گورنر سے ایبٹ اباد یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی ملاقات، گورنرکی اراضی مالکان کومعاوضوں سے متعلق عدالت میں زیرسماعت کیس کی درست معنوں میں پیروی کی ہدایت

گورنرسے آل پاکستان یونیورسٹیز ٹیچرزایسوسی ایشن،آل پرائمری ٹیچرزایسوسی ایشن کے نمائندہ وفود اور چیئرمین تعلیمی بورڈ پشاور کی بھی الگ الگ ملاقاتیں

 

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی سے ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ملک مجدد الرحمن نے گورنرہاوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں و ائس چانسلر نے یونیورسٹی کیلئے حاصل کی گئی اراضی کے مالکان کو پیسوں کی ادائیگی سے متعلق عدالت میں زیرسماعت مقدمہ اور یونیورسٹی کے اندر سے یونیورسٹی سے ملحقہ آبادی کو راہداری فراہم کرنے کے مطالبہ سے متعلق گورنر آگاہ کیا۔ انہوں نے گورنرکو یونیورسٹی کیلئے محکمہ خزانہ سے خصوصی مالی گرانٹ کیلئے سفارش کی۔ اس موقع پرگورنرنے اراضی مالکان کو معاوضوں سے متعلق عدالت میں زیرسماعت کیس کی یونیورسٹی انتظامیہ کو درست معنوں میں پیروی کی ہدایت کی۔ گورنرنے کہاکہ یونیورسٹی مقامی آبادی کے ساتھ مل کرراہداری کے معاملے کوحل کریں۔ خصوصی گرانٹ کے حوالے سے گورنر نے سرپلس بجٹ سے خسارہ بجٹ ہونے پر تشویش کا اظہارکیا اورکہاکہ اچانک سرپلس سے خسارہ پر منتقل ہونے اور ان کے وجوہات کی تحقیقات ہونی چاہئے۔ گورنرنے یونیورسٹی کی جانب سے مالی سال کے بجٹ میں اعدادوشمار کے غلط اندراج سے بجٹ کو سرپلس میں ظاہر کرنے کی تحقیقات کی منظوری بھی دی۔

 

دریں اثناء گورنرسے آل پاکستان یونیورسٹیز بی پی ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن کے 8رکنی وفد نے بھی گورنرسے ملاقات کی۔ وفد میں صدر ڈاکٹرسمیع الرحمن،ڈاکٹرامتیازحسین، ڈاکٹرظفرحیات، ڈاکٹرجوادخان اورڈاکٹروقارالنساء اور دیگر شامل تھے۔ وفد نے یونیورسٹیوں میں سروس سٹرکچر نہ ہونے اور ترقی میں حائل رکاوٹوں اور دیگرمسائل سے گورنرکوآگاہ کیا جس پرگورنرکا کہناتھاکہ ایمانداری سے فرائض کی انجام دہی میں ہی ترقی ممکن ہے، اساتذہ ملک وقوم کی ترقی وخوشحا لی کیلئے تعلیم کے ذریعے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔اساتذہ اور پروفیسرزصاحبان ہمارے لئے قابل قدر و قابل فخر ہے۔انہو ں نے کہاکہ تعلیمی اداروں سے وابستہ ذمہ داران سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ اپنا اعلی فرائض منصبی ادا کرتے ہوئے طلباء وطالبات کو جدیددور کے تعلیم سے روشناس کریں گے جو دور حاضر میں ملک وقوم کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں آمدن اور اخراجات میں توازن رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ اس کے علاوہ گورنرسے آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے صدر عزیز اللہ خان کی قیادت میں ایک نمائندہ وفد اور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے چیئرمین پروفیسرنصراللہ خان یوسفزئی نے بھی الگ الگ ملاقات کی۔

chitraltimes governor kp haji ghulam ali chairing meeting abbottabad college and 2 1


شیئر کریں: