Chitral Times

Dec 8, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سینیٹ: تمام اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن کرانے کی قرار داد منظور

Posted on
شیئر کریں:

سینیٹ: تمام اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن کرانے کی قرار داد منظور

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)سینیٹ نے تمام اسمبلیوں کیانتخابات ایک ہی دن کرانے کی قرار داد منظور کر لی۔سینیٹ اجلاس کے دوران تمام اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن کرانے کی قرار داد سینیٹر طاہر بزنجو نے پیش کی۔طاہر بزنجو کی قرار دار میں کہا گیا ہے کہ معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے، آئین کے تحت تمام اسمبلیوں کے انتخابات نگراں سیٹ اپ میں اکٹھے ہوں۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں علیحدہ دن انتخابات عام انتخابات کا نتیجہ متاثر کریں گے، اس سے وفاق میں چھوٹے صوبوں کا کردار متاثر ہو گا۔طاہر بزنجو کی قرار دار میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات ایک ہی روز کرائے جائیں۔قرار داد میں طاہر بزنجو کا کہنا ہے کہ سیاسی قیادت اور شراکت داروں کو ذمے داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، باہمی مشاورت سے جتنی جلدی ممکن ہو الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں۔

 

پی ٹی آئی کی جے آئی ٹی کو کام سے فوری روکنے کی استدعا مسترد

لاہور(سی ایم لنکس)لاہور ہائی نے کورٹ تحریکِ انصاف کے وکیل کی جے آئی ٹی کو کام سے فوری روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔عدالتِ عالیہ میں زمان پارک میں پولیس پر پتھراو اور پیٹرول بم پھینکنے کے الزام کی تحقیقات کیمعاملے کی سماعت ہوئی۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس فاروق حیدر نے سماعت کی۔عدالتِ عالیہ نے پنجاب حکومت کے وکیل کو بدھ تک جواب دینے کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔

 

 


شیئر کریں: