Chitral Times

Dec 8, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چیف جسٹس کی سپریم کورٹ میں ججز کی تقسیم کے خاتمے کیلئے مشاورت

Posted on
شیئر کریں:

چیف جسٹس کی سپریم کورٹ میں ججز کی تقسیم کے خاتمے کیلئے مشاورت

اسلام آباد(سی ایم لنکس)چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ میں ججز کی تقسیم کے خاتمے کیلیے مشاورت شروع کردی، وہ ساتھی ججز سے الگ الگ ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس نے آئندہ ہفتے کے کیسز کیلیے بینچز تشکیل دیے جو اختلافات کا تاثر ختم کرنے اور اتفاق رائے کیلیے بنائے گئے ہیں۔چیف جسٹس نے انتخابات کیس میں اختلافی نوٹ دینے والے ججز کو اپنے بینچ میں شامل کرلیا۔کل(پیر) سے شروع ہفتے میں جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس اطہر من اللّٰہ چیف جسٹس کے بینچ کا حصہ ہوں گے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ جسٹس محمد علی مظہر کا بینچ بنادیا گیا۔جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک بھی ایک ہی بینچ میں شامل ہیں۔جسٹس اطہر من اللّٰہ آئندہ ہفتے جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر نقوی کے ساتھ بینچ میں شامل ہیں۔جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل بینچ بھی تشکیل دیا گیا۔

 


شیئر کریں: