
چترال لیویز فورس کے ترقی پانے والے افسروں و جوانوں کو ترقی کے بیج لگانے کی تقریب
چترال لیویز فورس کے ترقی پانے والے افسروں و جوانوں کو ترقی کے بیج لگانے کی تقریب
چترال (نمائندہ چترال ٹایمز ) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان نے کہا ہے کہ لیویز فورس چترال سرحدات کے تحفظ میں کلیدی اہمیت کی حامل ہے جس کے جوانوں نے بہادری و جرات کی داستان رقم کی ہے۔ اتوار کے روز اپنے دفتر میں لیویز فورس کے ترقی پانے والے افسروں و جوانوں کو ترقی کے بیج لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ کمانڈنٹ لیویز فورس کی حیثیت سے چترال لیویز کو پیشہ ورانہ طور پر ایک مثالی فورس بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ نے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان, اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر محمد عاطف جالب,ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئر چترال مفتی شیروز,ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش محمد علی اور دیگر افسران بھی موجود تھے
ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ اور ڈپٹی کمشنر محمد علی خان نے اگلے رینک میں ترقی پانے افسروں و جوانوں کو ترقی کے بیجیز لگادئیے۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ نے ترقی پانے والے افسروں و جوانوں کو مبارکباد دی اور ان کو اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دینے کی تاکید کی۔