Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ موسمیات کی موسم گرما میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی

Posted on
شیئر کریں:

محکمہ موسمیات کی موسم گرما میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ)محکمہ موسمیات نے موسم گرما میں بارشوں کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسم گرما میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے موسم گرما میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کردی۔این ڈی ایم اے کیزیراہتمام موسم گرما میں ہنگامی حالات سے متعلق رابطہ کانفرنس میں ہیٹ اسٹروک،ٹڈی دل حملے،جنگلات میں آگ کے واقعات سے نمٹنے پرغور کیا گیا۔ کانفرنس میں خشک سالی،گلیشئر پگھلنے اورسیلاب کے خطرات اوربچاؤ پربھی غور کیا، این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدرملک نے کہا کہ قدرتی آفات سمیت حادثات سے متعلق بھی تیاری رکھی جائے۔چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات روکے جائیں اور مقامی سطح پرویجی لینس فورس بھی قائم کی جائے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کی ہے کہ شہر قائد اگلے تین روز تک گرمی کی جزوی لہر لپیٹ میں رہ سکتا ہے، آج اور کل پارہ 37 ڈگری تک جا سکتا ہے تاہم ہیٹ ویو کا امکان نہیں ہے۔

 

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا صحت کے عالمی دن پر پہلی ہمراز ایپلی کیشن اور ہیلپ لائن کے آغاز کا اعلان

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے صحت کے عالمی دن پر پہلی ہمراز ایپلی کیشن اور ہیلپ لائن کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کی فلاح وبہبود اور ذہنی صحت کی بہتری کے لئے یہ ایپ انتہائی معاون ہوگی۔جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ آج مجھے خوشی ہورہی ہے کہ عالمی یوم صحت پر ہمراز ایپ کا اجراء کردیا گیا،شہریوں کی فلاح و بہبود اور خاص طور پر ذہنی صحت ہمارے معاشرے کی بہتری کے لئے اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ذہنی صحت سے متعلق توہم پرستی کو ترک کرنا ہوگا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
73321