
حکومت نے نیب ایکٹ کی 17 سیکشنز میں مذید ترامیم پیش کردیں
حکومت نے نیب ایکٹ کی 17 سیکشنز میں مذید ترامیم پیش کردیں
اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)نیب ترمیمی ایکٹ 2022 میں دوسرا ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔حکومت نے نیب ایکٹ کی 17 سیکشنز میں ترامیم پیش کردیں اور مجوزہ نیب ترمیمی بل کا اطلاق 1999 سے ہوگا۔حکومت نے مجوزہ نیب ترمیمی بل کے تحت چیئرمین نیب کو مزید اختیارات دے دیے۔ تمام زیر التوا انکوائریز جنہیں سب سیکشن 3 کے تحت ٹرانسفر کرنا مقصود ہو، ان پر چیئرمین نیب غور کرینگے۔نیب ترامیم کے تحت چیئرمین نیب کو کسی اور قانون کیتحت شروع انکوائریز بند کرنے کا اختیار ہوگا۔ چیئرمین ایسی تمام انکوائز متعلقہ ایجنسی،ادارے یا اتھارٹی کو بھجوانیکا مجاز ہوگا۔نیب انکوائری میں مطمئن نہ ہونیپر چیئرمین نیب متعلقہ عدالت کو کیس ختم کرنے اور ملزم کی رہائی کیلئے منظوری کے غرض سے بھیجنے کا مجاز ہو گا۔
چیئرمین نیب سے انکوائری موصول ہونے پر متعلقہ ایجنسی اتھارٹی یا محکمہ شق اے،بی کے تحت مزید انکوائری کا مجاز ہوگا۔نیب ترمیم کے تحت عدالت مطمئن نہ ہونے پر کوئی بھی مقدمہ نیب کی مدد سے متعلقہ اداروں،ایجنسی یا اتھارٹی کو واپس بجھوا سکے گی۔ نیب عدالت سے مقدمے کی واپسی پر متعلقہ محکمہ یا اتھارٹی اپنے قوانین کے تحت مقدمہ چلا سکے گی۔احتساب ترمیمی ایکٹ 2022 اور 2023 سے پہلے جن مقدمات کا فیصلہ ہوچکا وہ نافذ العمل رہینگے۔ یہ فیصلے انہیں واپس لئے جانے تک نافذ العمل رہیں گے۔کوئی بھی عدالت فورم یا ایجنسی واپس ملنے والے مقدمے پر مزید کارروائی کے لیے اپنے متعلقہ قوانین کے تحت پرانے یا نئے گواہان کے ریکارڈ کرنے یا دوبارہ ریکارڈ کرنے کی مجاز ہوگی۔ نیب ایکٹ کی سیکشن 5 کے تحت آنے والی تمام زیر التوا انکوائریز، تحقیقات اور ٹرائل مزید کاروائی صرف متعلقہ اداروں کے قوانین کے تحت ہوسکے گی۔چیئرمین نیب کی غیر موجودگی یاکسی وجہ سے ذمہ داریوں کی ادائیگی سے معذوری پر ڈپٹی چیئرمین نیب کی ذمہ داریاں سنبھالنے کا مجاز ہوگا۔ ڈپٹی چیئرمین کی عدم دستیابی پر وفاقی حکومت نیب کے سنیئر افسران سے قائم مقام چیئرمین نیب مقرر کرنے کی مجاز ہوگی۔
پاک جرمن تعلقات کے فروغ کے لیے تعلیم، طلبہ کے تبادلے کے پروگراموں اور قانون کی حکمرانی کے شعبوں میں تعاون کی ضرورت ہے،وفاقی وزیر قانو ن
اسلام آباد(سی ایم لنکس)وفاقی وزیر برائے قانون وانصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے پاک جرمن تعلقات کومزیدمستحکم اورفروغ دینے کے لیے تعلیم، طلبہ کے تبادلے کے پروگراموں اور قانون کی حکمرانی کے شعبوں میں مضبوط تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو نارڈ اڈیناؤر فاؤنڈیشن کے ازبکستان میں ریجنل ڈائریکٹر برائے جنوب ایشیا پروگرام ڈاکٹر ایلنور زینو ن سے ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے جرمنی اور پاکستان کے درمیان تعلقات کومزیدمستحکم اورفروغ دینے کے لیے تعلیم، طلبہ کے تبادلے کے پروگراموں اور قانون کی حکمرانی کے شعبوں میں مضبوط تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ڈاکٹر ایلنور زینو اس وقت تاشقند ازبکستان میں واقع کونارڈ اڈیناؤر فاؤنڈیشن میں ڈائریکٹر ریجنل پروگرام برائے جنوب مغربی ایشیا کے طور پر کام کر رہے ہیں۔کونارڈ فاؤنڈیشن ایشیائی ممالک میں پارلیمانی تعلقات اور قانون کی حکمرانی کے فروغ کے لیے برسوں سے کام کر رہی ہے۔
چین کے ساتھ دوستی، سٹرٹیجک شراکت داری کو پاکستان میں وسیع سیاسی حمایت حاصل ہے، احسن اقبال
بیجنگ(چترال ٹایمز رپورٹ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ دوستی اور سٹریٹجک شراکت داری کو پاکستان میں وسیع سیاسی حمایت حاصل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو بیجنگ میں منسٹر فار انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ آف کمیونسٹ پارٹی آف چائنا مسٹر لیو جیان چاو سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے چین کے پرامن عروج اور اقتصادی ترقی میں سی پی سی کے کردار کو سراہا جبکہ سالانہ دو اجلاسوں کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔وفاقی وزیر نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو، گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکورٹی انیشی ایٹو جیسے اقدامات شروع کرنے پر صدر شی کے وڑن کو خراج تحسین پیش کیا۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے نومبر 2022 میں وزیر اعظم شہباز شریف کے بیجنگ کے کامیاب دورے کا حوالہ دیتے ہوئیدونوں فریقوں نے چین میں پاکستانی نوجوان سیاسی رہنماؤں اور پیشہ ور افراد کی خصوصی تربیت کے ذریعے استعداد کار میں اضافے کے لئے ا?ئی ڈی سی پی سی کی حمایت کے طریقوں پر کام کرنے اور سی پی سی کے گورننس ماڈل پر تجربات کے اشتراک پر اتفاق بھی کیاجبکہ دیہی ترقی، نوجوانوں کو بااختیار بنانا، غربت کا خاتمہ، اقتصادی ترقی، ٹیکنالوجی کا استعمال، برآمدات میں اضافہ اور صنعت کاری پر بھی اتفاق کیا۔ انہوں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے بات چیت اور تعاون کو جاری رکھنے کے کیے مسٹر لیو جیان چاو نے کو پاکستان کی دعوت بھی دی۔ جبکہ مسٹر لیو جیان نے سی پیک کو کامیاب بنانے میں احسن اقبال کے تعاون کو سراہا۔