
پی ٹی آئی لویر چترال کے جنرل سیکرٹری نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف قانونی کاروائی کے لئے درخواست سٹی پولیس اسٹیشن چترال میں جمع کرادی
پی ٹی آئی لویر چترال کے جنرل سیکرٹری فخر اعظم نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف قانونی کاروائی کے لئے درخواست سٹی پولیس اسٹیشن چترال میں جمع کرادی
چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) پی ٹی آئی لویر چترال کے جنرل سیکرٹری فخر اعظم نے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دھمکی امیز الفاظ استعمال کرنے پر وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لانے کے لئے درخواست سٹی پولیس اسٹیشن چترال میں جمع کردی۔ ایس ایچ او چترال تھانہ کے نام اپنے درخواست میں انہوں نے کہاہے کہ رانا ثناء اللہ کی دھمکی امیز الفاظ سے نہ صرف چیرمین پی ٹی آئی کی جان کو خطرہ ہے بلکہ پارٹی عہدیداران، قائدین اور کارکنان کے جان ومال کو بھی خطرات لاحق ہیں۔ درخواست پیش کرنے موقع پر پی ٹی آئی لیڈر شفیق الرحمن،سید مختار علی شاہ ایڈوکیٹ، نبیک ایڈوکیٹ اور دوسرے بھی موجود تھے۔ پولیس اسٹیشن چترال کے ایک اہلکار نے درخواست کی وصولی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ضابطہ فوجداری کے دفعہ 157کے تحت انکوائری شروع کردی جائے گی۔